حیدر آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر حیدر آباد میں ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم میچ میں حصہ نہیں لے رہے۔
بابراعظم کی جگہ کپتانی کے فرائض انجام دینے والے شاداب خان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ٹھیک ہیں لیکن وہ آرام چاہتے تھے،بابر اور رضوان آرام کر رہے ہیں ۔ہم آخری میچ ہار گئے تھے لیکن آج جیتنا چاہیں گے۔
بابر اعظم بحیثیت کپتان کی بجائے صرف بطور بلے باز حصہ لیں گے جبکہ محمد رضوان کی جگہ محمد حارث آج کے میچ میںوکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے ۔