کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے،نگران وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے صدر آزاد ریاست جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ملاقات کی۔ملاقات میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر صدر آزاد جموں و کشمیر نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
صدر آزاد جموں و کشمیر نے نگران وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر آنے کی اور قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرنے کی دعوت دی ۔نگران وزیراعظم نے صدر آزاد جموں و کشمیر کو پاکستان کی جانب سے کشمیر کے لیے غیر مشروط حمایت کا یقین دلایا۔
کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہیں گے۔پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد تب تک جاری رکھے گا جب تلک اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق استصوابِ رائے سے نہیں ہوجاتا۔

#anwarulhaqkakkar#azadkashmir#caretakerpm#islamabad#kashmir#PakTurkNews