مغربی اتحاد یوکرین کو جنگی طیاروں کی فراہمی کے معاملے پر تقسیم

 

کیف (پاک ترک نیوز) مغربی اتحاد یوکرین کو جنگی طیاروں کی فراہمی پر تقسیم ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق مغربی اتحادی یوکرین کی طرف سے چوتھی نسل کے لڑاکا طیاروں کیلئے دباؤ پر منقسم ہیں، جو روسی حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی ٹینک فراہم کرنے پر مجبور ہیں۔
فرانس اور پولینڈ کیف کی درخواست کو ماننے کیلئے تیار دکھائی دیتے ہیں، جبکہ امریکا نے F-16 طیاروں کی فراہمی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
یہ بحث ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب یوکرینی وزیر دفاع اولیکسی ریزنکوف پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کریں گے۔
دوسری جانب یوکرین کی افواج باخموت، میرینکا اور ووہلیدار میں کمک بھیج رہی ہیں، کیونکہ روسی افواج ڈونیٹسک شہر کے مغرب میں پیش قدمی کر رہی ہیں۔

 

#attack#PakTurkNews#poland#ukraine#vladimirzelinskey#warAmericafrancerussia