سعودی عرب میں رمضان سے قبل مساجد میں افطاری پر پابندی کی وجہ کیا ؟

ریاض (پاک ترک نیوز) رمضان المبارک 2024سے قبل سعودی شہزادہ محمد بن سلمان نے مساجد میں افطاری پر پابندی کیوں عائد کی ہے ؟
تفصیلات کےم طابق سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان نے رمضان المبارک سے قبل مساجد میں افطار پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا، جو کہ عارضی طور پر 11 مارچ سے شروع ہونا تھا اور اس سال 9 اپریل تک ختم ہونا تھا۔
سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے 20 فروری 2024 کو ایک حکم نامے میں مساجد کے ملازمین کے لیے ماہ رمضان کے دوران عمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ وزارت نے ائمہ اور مؤذن کو افطار کی دعوتوں کے لیے مالی عطیات جمع کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
سعودی عرب کی اسلامی امور کی وزارت نے بھی صفائی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے مساجد کے اندر افطار کی دعوتوں کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی ہے۔

 

#crownprince#PakTurkNews#ramzan#ramzanulmubakra#saudaiarbia#saudairabiaHajjUmrah