واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف کروا دی

 

کیلیفورنیا (پاک ترک نیوز) معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ نے صارفین کیلئے نئی سہولت متعارف کروا دی۔ واٹس ایپ صارفین اب اپنے اکاؤنٹ کو ایک وقت میں ایک سے زیادہ ڈیوائسز پر استعمال کرتے ہوئے چیٹ کر سکیں گے۔
کمپنی کمپینین موڈ نامی فیچر جلد متعارف کرا دے گی جس کے ذریعے واٹس ایپ کے اکاؤنٹ کو ایک سے زیادہ ڈیوائسز میں استعمال کیا جا سکے گا۔
واٹس ایپ صارفین کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنے اکاؤنٹ کو ایک سے زیادہ ڈیوائس پر کھول سکیں گے۔
واٹس ایپ صارفین اپنے اکاؤنٹ کو دوسری ڈیوائسز پر کیو آر کوڈ اسکین کروا کر رابطے میں لا سکیں گے اور اس کے لیے صارفین کو اپنی دوسری ڈیوائسز میں واٹس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر کے اسکرین پر موجود 3 نقطوں کو دبانا ہو گا۔ پھر “لِنک آ ڈیوائس” کو ٹیپ کرنے پر ایک منفرد کیو آر کوڈ ظاہر ہو جائے گا۔
اس کے بعد صارفین اپنی پہلی ڈیوائس میں واٹس ایپ کی سیٹنگ میں جا کر “لِنکڈ ڈیوائسز” کو ٹیپ کر کے دوسری ڈیوائس میں کیو آر کوڈ کو اسکین کر سکیں گے۔

#california#mobile#PakTurkNews#socialapp#socialmediaWhatsApp