واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کروا دیا

نیویارک (پاک ترک نیوز) سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔
سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے اپنے بیٹا ورژن میں نیا فیچر متعارف کرایا جو “واٹس ایپ یوزرنیم” کے نام سے ہے۔ یہ نیا فیچر 2.23.11.15 ورژن میں دیکھا گیا ہے۔
ایپ سیٹنگ میں جاکر پروفائل میں سے ’یوزرنیم‘ فیچر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ مذکورہ فیچر کے ذریعے اب واٹس ایپ کے لیے فون نمبر کی ضرورت نہیں رہے گی اور یوزرنیم کے نیچے آپ اپنا فون نمبر چھپا کر اپنی شناخت اوجھل رکھ سکیں گے۔
اس آپشن سے مشہور افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو اپنا نمبر ظاہر نہیں کرنا چاہتے لیکن اس صورت میں واٹس ایپ کو بلاکنگ اور غیرضروری کال روکنے کے دیگر آپشن بھی بڑھانے ہوں گے۔
یاد رہے کہ یہ فیچر ابتدائی مراحل میں ہے اور اسی لیے کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا تاہم اندازہ ہے کہ اس کا مقصد فون نمبر چھپانا، پرائیوٹ روابط یا کچھ اور ہو تاہم یہ ایک بہترین فیچر ہو گا۔

#application#applications#PakTurkNews#socialmediaWhatsApp