اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل باہر آجاؤں گا یا نہیں یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔جیسے حالات چل رہے ہیں ان حالات میں تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے۔
کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پر کچھ نہیں کہہ سکتا، چوہدری شجاعت سے دوبارہ ملاقات ہوگی۔
تحریک انصاف کے صدر نے کہا کہ سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی نے کہا کہ الیکشن بروقت ہونے چاہئیں کیوں کہ الیکشن نہ ہو نے سے نظام رکا ہوا ہے میں الیکشن سے قبل باہر آجاؤں گا یا نہیں یہ تو اللہ ہی بہتر جانتا ہے تاہم جو حالات چل رہے ہیں تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرا لینی چاہیے۔
صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے نواز شریف کے آنے کی تاریخ بدل رہی ہے اس پر انہوں ںے کہا کہ نواز شریف خود بھی بدل گیا ہے
صحافی نے سوال کیا کہ بلاول کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور پرویز الہی اندر رہیں یا باہر کوئی فرق نہیں پڑتا تو پرویز الہی نے کہا کہ بلاول کو اپنی سالگرہ منانے دیں۔