یو اے ای میں 2023 سال نو کا جشن منانے کے لیے کون کون پہنچ گیا؟

دبئی(پاک ترک نیوز)

کھلاڑیوں سے لے کر اداکاروں تک دنیا بھر کے ستارے نئے سال کا جشن منانے کے لیے عرب امارات پہنچ گئے ہیں۔ رنگارنگ تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے ویرات کوہلی، انوشکا شرما اور مونی رائے سمیت دنیا بھر کے ستارے دبئی آ رہے ہیں۔
برج خلیفہ پر ہونے والی رنگارنگ تقریب میں جشن منانے کیلئے کون کون آیا ہوا ہے؟
1- ویرات کوہلی اور انوشکا شرما
اس سال کے آخری طلوع آفتاب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جوڑے نے آسمان کے نیچے پوز کیا۔ اسٹار اداکارہ اور ان کے شوہر کرکٹر ویرات کوہلی نے افق کی طرف دیکھتے ہوئے برج خلیفہ کے سامنے تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
2- کائلی منوگ
بین الاقوامی پاپ سٹار کائلی منوگ نئے سال 2023 کے موقع پر گالا ڈنرمیں شرکت اور مداحوں کے ساتھ نئے سال کا آغاز کرنے دبئی پہنچی ہیں۔
3- اینریک ایگلیسیاس
لاطینی پاپ کے بادشاہ اینریک ایگلیسیاس نئے سال کے موقع پر نموس میں دبئی میں لائیو پرفارم کرتے وقت پلس ریسنگ کا آغاز کریں گے۔
5- گرو رندھاوا
ہندوستانی موزیک سٹار گرو رندھاوا راس الخیمه میں نئے سال کے موقع پر ہونے والے کنسرٹ میں مداحوں کو اپنے ہٹ گانوں سے پرجوش کریں گے ۔ پنجابی گلوکار المرجان آئی لینڈ کے کنسرٹ ولیج میں پرفارم کریں گے۔
6- مونی رائے
بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ مونی رائے بھی نیا سال 2023 منانے ابوظہبی میں پہنچی ہیں ۔
7- ایم ایس دھونی
بھارتی سٹار کرکٹر ایم ایس دھونی کی اہلیہ کے انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصویر میں بین الاقوامی کرکٹر کو دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں دوستوں کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔ سابق بھارتی کپتان سوشل میڈیا پر ایکٹو نہیں ہیں تاہم ان کی اہلیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر سے ان کے مداحوں کو ان کے ٹھکانے کا پتہ چل گیا ہے۔
8- نیسا دیوگن
کاجول اور اجے دیوگن کی بیٹی کو یو اے ای میں دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتے دیکھا گیا ہے۔ نیسا دیوگن بھی یو اے ای میں نیا سال منانے اور 2023 کے آغاز پر ہونے والی رنگارنگ تقریبات میں جشن منانے پہنچی ہیں۔

#ajaydevgan#anoshkasharma#dhoni#kajol#mooniroy#msdhoni#newyear#newyear2023#PakTurkNews#unitedarabemirates#viratkohliUAE