پی ایس ایل 8چمچماتی ٹرافی کا حقدار کون،قلندرز یا سطانز

 

لاہور(پاک ترک نیوز) کون ہو گا پی ایس ایل 8کی چمچاتی ٹرافی کا حقدار ،قلندرز اور سلطانز فیصلہ کن معرکہ میں آج مد مقابل ہوں گے ۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سیزن 8 کے آخری فائنل مقابلے میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ٹائٹل کیلئے ٹکرائیں گی۔
دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ گزشتہ سیزن کے فائنل میں بھی یہی دونوں ٹیمیں ٹرافی پر قبضہ کی جنگ میں میدان میں اتری تھیں ۔ دفاعی چیمپئن مسلسل دوسری بار ٹرافی اپنے نام کرکے تاریخ رقم کر سکتی ہے ۔دوسری جانب ملتان سلطانز کی نگاہیں پر ٹرافی پر مرکوز ہیں۔ دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاری کرلی ہے ۔
ٹائٹل جیتنے پر فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی کیلئے 12کروڑ روپے کی خطیر رقم بھی انعام میں ملے کی جبکہ رنر اپ کو 4کروڑ 80روپے ملیں گے ۔

#final#Lahore#lahoreqalandars#match#multansultans#PakTurkNews#peshawarazalmi#psl#psl8#t20