طرابلس (پاک ترک نیوز) لیبیا کے مشرق میں طوفان ڈینیئل کی وجہ سے شدید سیلاب آنے کے بعد بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
ڈینیئل طوفان کی وجہ سے ساحلی شہر ڈیرنا میں 2ڈیم ٹوٹنے کے باعث زیادہ تباہی ہوئی ۔ڈیرنا شہر میں جاں بحق افراد کی تعداد 20ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
طوفان کے دوران اپنے پیچھے جمع ہونے والے پانی کے دباؤ کے نیچے گرنے والے ڈیم بندرگاہی شہر میں ہزاروں اموات کا باعث بنے۔
تو ڈیم کیوں ٹوٹے، ڈیرنا کا کیا ہوا، اور آگے کیا ہوگا؟
ڈیم کیوں ٹوٹے؟
شہر کے ڈپٹی میئر احمد مدرود کے مطابق ڈیرنا سے اوپر کی طرف دو بڑے ڈیم تھے، جن میں سے ایک کی 2002سے باقاعدگی سے دیکھ بھال نہیں کی گئی تھی ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیم زیادہ بڑے نہیں تھے، پہلا ڈیم صرف 70 میٹر (230 فٹ) اونچا تھا۔
ایک ڈیم کے ٹوٹنے سے دوسرے ڈیم پر پانی کے بہائو کا دبائو بڑھ گیا اسے نہ صرف طوفانی بارشوں کا سامنا تھا جس مسلسل برس رہی تھی بلکہ دوسرے ڈیم سے خارج ہونیوالے پانی کا تیز بہائو بھی اس کے ٹوٹنے کا سبب بن گیا ۔
پہلے او دوسرے ڈیم کے درمیان اونچائی کے فرق کی وجہ سے بھی پانی کے بہائوکا زیادہ اثر ہوا اور ندی دوسرے ڈیم کو اپنے راستے میں ڈیرنا اور بالآخر سمندر میں لے گئی ۔
دریا کے نیچے آتے ہوئے پانی نے سمندر تک پہنچنے سے پہلے پہلے ڈیم کے اوپر سے تقریباً 12 کلومیٹر (سات میل) کا سفر طے کیا۔