برطانیہ دفاعی اخراجات کیوں بڑھا رہا ہے

لندن(پاک ترک نیوز)
برطانیہ کے وزیر اعظم رشی سنک کے دفتر نے کہاہے کہ یوکرین کے تنازعے کی روشنی میں برطانوی حکومت اگلے دو سالوں کے دوران اپنے دفاعی اخراجات میں 5 بلین پاؤنڈ کا اضافہ کرے گی۔
اتوارکی شب جاری ہونے والےبیان کے مطابق دفاع میں سرمایہ کاری کی اس رقم میں سے 3 بلین پاؤنڈز دفاعی جوہری ادارے پر خرچ کیے جائیں گے۔جب کہ بقیہ فنڈز یوکرین کو عطیہ کئے جانے والے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی جگہ ہتھیاروں کے ذخیرے کو بھرنے اور مضبوط کرنے پر صرف کئے جائیں گے۔
برطانوی وزیر اعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم طویل مدت میں ملک کے دفاعی اخراجات کو جی ڈی پی کے 2.5 فیصد تک لے جانے کا عزم رکھتے ہیںجو اس وقت جی ڈی پی کے 2 فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔ اس وقت وزارت دفاع کا بجٹ 48.6 بلین پاؤنڈ ہے۔جسے بتدریج 50بلین پاؤنڈ تک بڑھایا جائے گا۔
برطانوی اخبارات نے پہلے رپورٹ کیاہے کہ برطانوی مسلح افواج کے سربراہ جنرل سر پیٹرک سینڈرز، چیف آف جنرل اسٹاف نے خبردار کیا تھا کہ اگر مملکت کی وزارت دفاع بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خطرات کے درمیان دفاعی اخراجات میں اضافہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوتی ہے تو وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔

#british#pakturknesDefenceLondon