دمبولہ (پاک ترک نیوز) ویمنز ایشیا کی میں بھارتی ٹیم نے بنگلہ دیش خواتین ٹیم کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا کی خواتین ٹیم کے ساتھ ہو گا ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ کارگر ثابت نہ ہوا ۔
بنگالی ویمنز ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں ۔ بنگلہ دیش نے مقررہ بیس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پرمحض 80رنز بنا کرپویلین لوٹ گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نگار سلطانہ نے 32رنز کی اننگز کھیلی جبکہ سورنا اختر نے 19رنز بنائے ۔ اس کے علاوہ کوئی بھی بنگلہ دیشی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکی ۔
انڈیا کی جانب سے رینک سنگھ اور رادھا سنگھ نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
بھارتی ویمنز ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے 11اوورز میں پورا کرلیا ۔بھارت کی جانب سے سمرتی مندھانا نے 55جبکہ سفالی ورما نے 26رنز بنائے ۔
واضح رہے کہ ویمنز ایشیا کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستانی خواتین کا مقابلہ سری لنکن ویمنز ٹیم سے آج شام کو کھیلا جائے گا ۔ دونوں ٹیموں میں سے کامیاب ہونیوالی ٹیم