سوکی کناری پاور پراجیکٹ پر کام نومبر میں مکمل ہو جائے گا

مانسہرہ(پاک ترک نیوز) سوکی کناری پاور پراجیکٹ پر کام نومبر میں مکمل کیا جائے گا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہسوکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام زوروں پر ہے اور یہ رواں سال نومبر میں مکمل ہو جائے گا۔
پراجیکٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید عبدالرحمٰن نے صحافیوں کو بتایا کہ شانگلہ میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے کے بعد، غیر ملکیوں سمیت ہمارے ورکرز نے اپنے فرائض سرانجام دینے کا سلسلہ جاری رکھا۔
انہوں نے کہا کہ 884 میگاواٹ کا سوکی کناری پراجیکٹ ملٹی بلین ڈالر کے چین پاکستان اقتصادی راہداری اقدام کے تحت وادی کاغان میں دریائے کنہار پر چلایا جا رہا ہے۔
سید عبدالرحمن نے کہا کہ یہ صوبے کا پہلا آبی ذخائر ہوگا جو CPEC کے تحت تعمیر کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شانگلہ خودکش حملے کے بعد پراجیکٹ سائٹ پر موجود 300 سے زائد چینی انجینئرز اور ورکرز کی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم معمول کے مطابق روزانہ دو شفٹیں چلاتے ہیں، پاکستانی اور چینی کارکنان دونوں نے اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔

 

 

#bisham#China#hydropowerproject#mansehra#SukiKinari