واشنگٹن(پاک ترک نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20کروڑ ڈالرز مالی معاونت کی منظوری دے دی ہے۔عالمی بینک کے مطابق یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کیلئے منظور کی گئی ہے۔2022ء میں صوبہ میں سیلاب سے ہوئی تباہی کے ازالے کیلئے فنڈز دیے گئے ہیں۔
ضم شدہ اضلاع میں پانی کی فراہمی، دیہی سڑکوں اور زراعت کے منصوبوں پر فنڈز خرچ کیے جائیں گے، مزید برآں موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کی استعداد بہتر کرنے کیلئے رقم خرچ کی جائے گی۔