ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز سیمی فائنلز،پاکستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز جبکہ بھارت اور آسٹریلیا مد مقابل

نارتھمپٹن (پاک ترک نیوز) انگلینڈ کی میزبانی میں ہونے والے پہلے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل آج کھیلے جائیں گے ۔پہلے سیمی فائنل میں پاکستانی لیجنڈز کا مقابلہ ویسٹ انڈیز جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت مد مقابل آئیں گے ۔دونوں سیمی فائنل میچ نارتھمپن میں کھیلے جائیں گے ۔پہلا سیمی پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چاربجے شروع ہوگا جبکہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان رات ساڑھے آٹھ بجے ہوگا ۔
ورلڈ چیمئپن شپ آف لیجنڈز میں میزبان انگلینڈ سمیت 6ٹیموں نے شرکت کی ۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی دیگر ٹیموں میں پاکستان ، بھارت ،سائوتھ افریقہ ،ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا شامل ہیں ۔
سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پاکستان نے پہلے مرحلے میں پانچ میں سے چار میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ اس نے آسٹریلیا ،بھارت ،ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کو شکست سے دو چارکیا تھا جبکہ جنوبی افریقہ کیخلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
آسٹریلیا نے چار میچوں میں کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی ۔اسے صرف پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بھارت ، جنوبی افریقہ ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف میچ جیتے تھے ۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے مرحلے میں کل پانچ میچ کھیلے تھے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ ونڈیز نے جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ کالی آندھی کو پاکستان ،بھارت اور آسٹریلیا سے شکست کاسامنا کرنا پڑا تھا ۔
بھارت نے پانچ میچ کھیل کر دو میں کامیابی حاصل کی جبکہ تین اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ بھارت نے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو شکست سے دوچار کیاتھا جبکہ پاکستان ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔
یاد رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل ایجبسٹن گرائونڈ میں کل 13جولائی کو کھیلا جائے گا ۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے ہوگا ۔

#austlia#australisa#austrlia#champinshipoflegends#pakturknwes#sermifinals#westindies#worldchamptionsoflegendsindiaPakistan