ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز،روایتی حریف پاکستان اور بھارت آج فائنل میں مدمقابل

برمنگھم(پاک ترک) ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل مقابلہ آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل معرکہ مقابلہ انگلینڈ کے برمنگھم کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے، بھارت اور پاکستان کا فائنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا۔
یاد رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل مقابلے میں بھارت نے آسٹریلیا کوشکست دی جبکہ پاکستان نے کالی آندھی پر ہاتھ صاف کر کے فائنل میں جگہ بنائی۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلیا چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی جانب سے اوپنر رابن اتھاپا نے 35 بالز کھیل کر 65 رنز، یووراج سنگھ نے 28 گیندوں پر 59 رنز بنائے جبکہ یوسف پٹھان 51 اور عرفان پٹھان 50 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
بھارت چیمپئنز نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 254 رنز بنائے، آسٹریلیا کے پیٹر سڈل نے 4 اوورز میں 57 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ناتھن کولٹر نیل اور زیویر ڈوہرٹی نے ایک، ایک وکٹ لی۔
آسٹریلیا چیمپئنز 255 رنز کے تعاقب میں 20 اوورز میں 168 رنز ہی بناسکی اور 86 رنز سے میچ ہار گئی۔
ہدف کے تعاقب میں ٹموتھی ڈیوڈ پین نے 32 گیندوں پر 40 بنائے، ناتھن کولٹر نیل نے 13 بالز پر 30 ، کالم فرگوسن نے 23، ڈینئل کرسچن نے 18 اور ایرون فنچ نے 16 رنز بنائے۔
بھارت چیمپئنز کے باؤلر دھول کلکرنی، پون نیگی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان اور راہول شکلا ایک، ایک وکٹ لے سکے۔
اس سے قبل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان چیمپئنزنے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 20 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

#barmigham#final#indvspak#match#PakTurkNews#pakvsind#toss#worldchampionshipoflegeins