لاہور(پاک ترک نیوز) ورلڈ کپ 2023کی ٹرافی 31جولائی کو پاکستان آئے گی ۔
آئی سی سیورلڈکپ 2023 کی ٹرافی کی رونمائی 31جولائی سے 4 اگست تک پاکستان میں ہوگی۔
شیڈول کے مطابق ٹرافی کی رونمائی کا آغاز 27 جون سے ہوگا جس میں ٹرافی کو 18 ممالک کا ٹور کرایا جائے گا۔
شیڈول کے مطابق ورلڈکپ ٹرافی کی رونمائی کا آغاز بھارت سے ہوگا۔ 15 جولائی کو ٹرافی نیوزی لینڈ پہنچے گی جہاں سے ہوتے ہوئے آسٹریلیا، امریکا اور ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔
31 جولائی کو ٹرافی پاکستان پہنچنے کے بعد سری لنکا، کویت، بحرین، اٹلی، فرانس، انگلینڈ، ملائیشیا سے ہوتے ہوئے جنوبی افریقہ پہنچے گی۔ شیڈول کے مطابق ورلڈکپ ٹرافی 4 ستمبر کو واپس بھارت پہنچے گی جس کے بعد ورلڈکپ کا باقاعدہ آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی ٹور اُلٹی گنتی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ ہوگا۔
یاد رہے کہ آئی سی سی کی طرف سے بھارت میں کھیلے جانے ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت 15اکتوبر کو احمد آباد میں مد مقابل ہوں گے ۔