نئی دہلی(پاک ترک نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023کے نویں میچ میں افغانستان کر میزبان بھارت کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کا نواں میچ نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما اور افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کر رہے ہیں۔
افغانستان نے 7.4اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 33رنز بنائے ہیں ۔گرباز 10جبکہ رحمت شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں ۔ابراہیم زردان 22رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں ۔
بھارت کی جانب سے بمرا نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
افغان کپتان حشمت اللہ کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ ہماری ٹیم مضبوط ہے، بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے، بنگلا دیش کے خلاف کھیلنے والی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے۔
بھارتی کپتان روہت شرما کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف جیت کے بعد مورال بلند ہے، ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، ایشون کی جگہ شردل ٹھاکر کو شامل کیا گیا ہے۔