ورلڈ کپ :افغانستان کی نیدر لینڈز کیخلاف پہلی وکٹ گر گئی

لکھنو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ کے 34ویں میچ میں افغانستان کی ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کیخلاف پہلی وکٹ گر گئی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہرلکھنو میں جاری آئی سی سی ورلڈکپ کے 34ویں میچ میں نیدرلینڈز نے ایک وکٹ کے نقصان پر 31رنز بنا لئے ہیں ۔رحمن اللہ گرباز 10رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ۔
اس سے قبل نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور افغانستان کو جیت کیلئے 180 رنز کا ہدف دیدیا۔
نیدرلینڈز کی پوری ٹیم 46.2 اوورز میں 179 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر ویزلی بیریسی ایک رن بناکر پویلین لوٹے جبکہ میکس او ڈاؤڈ 42، کولن ایکرمین 29، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز صفر، باس ڈی لیڈز اور ثاقب ذولفقار 3، 3، لوگن وین بیک 2 اور روئیلوف وین ڈیر مروے 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سائبرینڈ اینجلبرچٹ سب سے زیادہ 58 رنز بناکر نمایاں رہے۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نے 3، نور احمد نے 2 جبکہ مجیب الرحمان ایک وکٹ حاصل کی۔

 

#afgvsned#iccworldcup2023#nedvsafg#PakTurkNews#worldcup2023