ورلڈ کپ : آسٹریلیا اور افغانستان میں آج جوڑ پڑے گا

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 39ویں میچ میں آج آسٹریلیا کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر ممبئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 39ویں میچ میں آسٹریلیا اور افغانستان مد مقابل آئیں گے ۔
پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن ایک بجکر 30منٹ پر شروع ہو گا ۔
آسٹریلیا 10پوائنٹس کے تیسرے جبکہ افغانستان چھٹے نمبر پر موجود ہے ۔

#afgvsaus#ausvsafg#iccworldcup2023#PakTurkNews#worlcup2023