ورلڈ کپ : آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 368رنز کا ہدف دیدیا

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 369رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 18ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔
آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 367رنز بنائے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنرنے 163جبکہ مچل مارش نے 121رنز بنائے ۔مارکوس سٹونس نے 21جوس انگلش نے 13رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 5جبکہ حارث رئوف نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

#ausvspak#iccworlcup2023#PakTurkNews#pakvsaus#worldcup