ورلڈ کپ :بنگلہ دیش کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری

پونے (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 43ویں میچ میں بنگلہ دیش کی آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر پونے میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 43ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
بنگلہ دیش نے 35.2اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 214رنز بنا لئے ہیں ۔توحید 45جبکہ محمود اللہ 32رنز بنا کر یز پر موجود ہیں ۔
بنگال ٹائیگرز کے پہلے آئوٹ ہونیوالے بلے باز تنزید حسین تھے جنہوں نے 36رنز بنا ئے وہ 76کے مجموعی سکور پر ایبٹ کا شکار بنے ۔دوسرے آئوٹ ہونیوالے بلے باز لٹن داس تھے جنہوں نے بھی 36رنز بنائے اور ان کا کیچ لبھوشن نے ایڈم زمپا کی گیند پر تھاما ،تیسرے آئوٹ ہونیوالے بلے باز نجم الحسن تھے جو 45رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے ۔
بنگلہ دیش کی کپتانی کے فرائض نجم الحسن انجام دے رہے ہیں ،شکیب الحسن انجری کے باعث میچ سے باہرہیں ۔

#ausvsban#banvsaus#iccworldcup2023#PakTurkNews#pakvseng