ورلڈ کپ :بنگلہ دیش نے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی

دھرم شالہ (پاک ترک نیوز) بھارت میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر دھرم شالہ میں ورلڈ کپ 2023کے تیسرے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
افغانستان ٹیم کا کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر مزاحمت نہ کر سکا اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔افغان ٹیم 37.2اوورز میں 156رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔
گرباز نے 47جبکہ ابراہیم زردان نے 22رنز بنائے ۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن اور مہدی نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
بنگلہ دیش نے 157رنز کا ہدف4وکٹوں کے نقصان پر 34.4اوورز میں مکمل کیا ۔بنگلہ دیشی کی جانب سے نجم الحسن شینتو نے 59جبکہ مہدی مرزا نے 57رنز بنائے ۔
افغانستان کی جانب سے فاروقی،مجیب الرحمن اور عمر زئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

#afgvsban#bangvsafg#cwc2023#iccworldcup2023#PakTurkNews#srialnaka#worldcup2023Bangladesh