ورلڈکپ: بنگلا دیش کا نیوزی لینڈ کو جیتنے کیلئے246 رنز کا ہدف

چنئی(پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے 11 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 246 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کےم طابق بھارتی شہر چنئی میں ورلڈ کپ کے 11 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے اوپنر بلے باز ایک بار پھر ناکام رہے، لٹن داس پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوگئے، تنزید حسن 6، مہدی حسن میراز 30 اور نجم الحسن 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بنگال ٹیم کے کپتان شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی پاٹنر شپ نے ٹیم کو سہارا دیا اور رنز کو آگے بڑھایا تاہم شکیب الحسن 40 اور مشفق الرحیم 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی نمایاں اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
بنگلہ دیش کی ساتویں وکٹ 180 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب توحید ہردوئے 13 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، تسکین احمد 17، مستفیض الرحمان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، محمود اللہ 41 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فرگوسن نے 3 ، ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2،2 جبکہ گلین فلپس اور مچل سینٹنر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

#iccworldcup2023#nzvsban#PakTurkNews#worldcup2023