ورلڈ کپ: بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 307رنز کا ہدف دیدیا

پونے (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 43ویں میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو جیت کیلئے 307رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی شہرپونے میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 43ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔
بنگلہ دیش نے مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 306رنز بنائے ۔
بنگال ٹائیگرز کی جانب سے توحیدنے 74،نجم الحسن نے 45جبکہ تنزید اور لٹن داس نے 36،36رنز بنائے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ اور ایڈم زمپا نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا پہلے یہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے ۔
دونوں ٹیموں کا یہ میگا ایونٹ میں آخری میچ میں اس سے قبل بنگلہ دیش نے 8میچز میں سے 2میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اسے 6میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
آسٹریلیا نے 8میں سے 6میچز میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دو میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا ۔

#austrlia#bangvsaus#iccworldcup2023#PakTurkNews#pakvsengBangladesh