ورلڈ کپ : بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن مضبوط کیو ی بائولنگ اٹیک کیخلاف مشکلات کا شکار

چنئی (پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 11ویں میچ میں بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن نیوزی لینڈ کیخلاف مشکلات کا شکار ہے ۔
بھارتی شہر چنئی میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 11ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کیخلاف بائولنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن مضبوط کیوی اٹیک کے سامنے بے بس نظر آ ئی ۔بنگلہ دیش نے 14.4اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 69رنز بنائے ہیں ۔مشفق الرحیم 11جبکہ کپتان شکیب الحسن 1رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔
بنگلہ دیش نے جب اننگز کا آغاز کیا تو پہلی ہی گیند پر نیوزی لینڈ کے اوپنر بلے باز لٹن داس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔تنزید حسن 16رنز بنا کر 40کے مجموعی سکور پر آئوٹ ہوئے ۔تیسرے آئوٹ ہونیوالے بلے باز مہدی حسن 30رنز بنا سکے جبکہ چوتھے آئوٹ ہونیوالے بلے باز نجم الحسن شینٹو تھے جنہوں نے 7رنزبنائے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں اب تک دو میچ کھیلے ہیں اور 4پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ بنگلہ دیش بھی اب تک 2میچ میگا ایونٹ میں کھیل چکی ہے جس میں ایک میں اسے کامیابی حاصل ہوئی جبکہ دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ بنگال ٹائیگرز پوائنٹس ٹیبل پر 2پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہیں ۔
یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اوربھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ کل احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

#banvsnz#iccworldcup2023#nzvsban#PakTurkNews#pakvsind#worldcup2023