ورلڈ کپ ،انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 283رنز کا ہدف دیدیا

احمد آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 283رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر احمد آباد میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 282رنز بنائے ۔ انگلینڈ کی جانب سے جوئے روٹ نے 77،جوش بٹلر نے 43،جونی بیرسٹو نے 33رنز کی اننگز کھیلی ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3جبکہ سینیٹر اور فلپس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

 

#ahmedabad#engvsnz#iccworlcup2023#nzvseng#PakTurkNews#worldcup2023