ورلڈ کپ ،انگلینڈ کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری

دھرم شالہ (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023میں انگلینڈ کی بنگلہ دیش کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔ انگلینڈ نے 35اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 238رنز بنا لئے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر دھرم شالہ میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے ساتویں میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
دفاعی چیمپئن انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 239رنز بنا لئے ۔ڈیوڈ میلان 128جبکہ جوئے روٹ 55رنز بنا کر یز پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کے آئوٹ ہونیوالے واحد بلے باز جون بیرسٹو ہیں جنہوں نے 52رنز بنائے تھے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ آج ورلڈ کپ میں دو میچ کھیلے جائیں گے دوسرے میچ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہو گا۔

#banvseng#dharmashala#engvsbang#icc#iccworldcup2023#PakTurkNews#worldcup2023