ورلڈ کپ: انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

کولکتہ (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے44ویں میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 44ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
انگلینڈ کی جانب سے جونی بیرسٹو اور ڈیوڈ ملان نے اننگز کا آغاز کیا ۔ انگلینڈ نے 8.3اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے 67رنز بنا لئے ہیں ۔
جونی بیرسٹو 32جبکہ میلان 24رنز بنا کر یز پر موجود ہیں ۔
انگلش کپتان جوش بٹلر کا ٹاس کا موقع پر کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔
پاکستانی کپتان بابراعظم نے کہا کہ ہم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے ۔ٹاس ہمارےہاتھ میں نہیں ہے ۔ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے ۔حسن علی کی جگہ شاداب خان کو شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی سکواڈ میں عبداللہ شفیق، فخر زمان،بابراعظم ،محمد رضوان ،سعود شکیل ، افتخار احمد ،شاداب خان،آغا سلمان ،محمد وسیم جونیئر ،شاہین آفریدی اور حارث رئوف شامل ہیں ۔۔
انگلش سکواڈ میں جونی بیرسٹو،ڈیوڈ ملان ،جوئے روٹ، بین سٹوکس ،ہیری بروک، جوش بٹلر، معین علی ، کرس ووکس ،ڈیوڈ ویلے، اتھکسن اور عادل رشید شامل ہیں ۔

#edengardesns#engvspak#iccworldcup2023#kolkata#PakTurkNews#pakvseng#worldcup2023