ورلڈ کپ : بھارت کی سری لنکا کیخلاف پہلی وکٹ گر گئی

ممبئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 33ویں میچ میں بھارت کی سری لنکا کیخلاف پہلی وکٹ گر گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر ممبئی کے وانکھنڈے سٹیڈیم میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 33ویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔
بھارت نے اننگز کا آغاز کیا تو کپتان روہت شرما چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 12رنز بنا لئےہیں ۔ویرات کوہلی 8جبکہ شبمن گل بغیر کوئی رنز بنائے کریز پر موجود ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت ابھی تک میگا ایونٹ میں ناقابل شکست ہے ۔بھارت پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود ہے ۔سری لنکا کی پوزیشن ساتویں ہے۔

#iccworldcup2023#indvssl#PakTurkNews#rohitsharma#slvsind