لکھنو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں نیدرلینڈز نے سری لنکا کے خلاف 35 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنالیے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر لکھنؤ کے کرکٹ سٹیڈیم میں جاری میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کوشش ہوگی آئی لینڈرز کو شکست دیکر ایک اور اَپ سیٹ کریں۔
نیدرلینڈز کے اوپنرز اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر وکرم جیت سنگھ 7 اور میکس او ڈاؤڈ 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ کولن ایکرمین 26 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں باس ڈی لیڈز 6، تیجا ندامانورو 9، کپتان اسکاٹ ایڈورڈز 16 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
نیدرلینڈز کی جانب سے سائبرینڈ اینجلبرچٹ اور لوگن وین بیک کے درمیان 62 رنز کی پارنٹرشپ قائم کرکے کریز پر موجود ہیں۔
سری لنکا کی جانب سے کسن راجیتھا نے 3، دلشان مدوشنکا نے 2 جبکہ مہیش تھیکشنا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے موقع سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں پہلی جیت کے متلاشی ہیں کوشش ہوگی نیدرلینڈز کو بڑے مارجن سے شکست دیں۔