ورلڈ کپ :نیدر لینڈز کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

حیدر آباد (پاک ترک نیوز) بھارت میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈکپ 2023میں نیدر لینڈز نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیدر لینڈز نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ،ان کا کہنا تھا کہ وہ آج مزید دو پوائنٹس حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے ۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ 2023کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دی تھی اور اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر وہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔دوسری جانب نیدر لینڈز کو میگا ایونٹ میں پاکستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔

#iccworldcup2023#netherlands#PakTurkNews#worldcup