ورلڈ کپ : نیوزی لینڈ اورسائوتھ افریقہ آج مد مقابل

پونے (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 32ویں میچ میں نیوزی لینڈ اور سائوتھ افریقہ کے درمیان آج جوڑ پڑے گا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہرپونے میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 32ویں میچ میں سائوتھ افریقہ اور نیوزی لینڈ آج مد مقابل آئیں گے ۔
پوائنٹس ٹیبل پر جنوبی افریقہ دوسرے جبکہ نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے ۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی ۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
پوری بنگلہ دیشی ٹیم 45.1اوورز میں 204رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی ۔پاکستان نے 205رنز کا مطلوبہ ہدف 32.3اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا ۔

#chennai#iccworldcup2023#nzvssa#PakTurkNews#savsnz#worldcup2023