ورلڈ کپ : پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ کل احمد آباد میں کھیلا جائے گا

احمد آباد (پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023میں بڑا ٹاکرا کل ہوگا ۔روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل احمد آباد میں سر دھڑ کی بازی لگائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 12ویں میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کل ٹکرائیں گے ۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اپنے پہلے دو میچز جیت چکی ہیں ۔ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں نیدر لینڈز کو شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں سری لنکا کیخلاف ریکارڈ ہدف حاصل کیا تھا ۔
دوسری جانب بھارت جسے اپنے ہوم گرائونڈ کا ایڈوانٹیج حاصل ہے نے میگا ایونٹ میں دو میچز کھیلے ہیں پہلے میچ میں آسٹریلیا کو ہرا تھا جبکہ دوسرے میچ میں افغان ٹیم کیخلاف کامیابی حاصل کی تھی ۔
دوسری جانب گوگل نے کل کے میچ کیلئے بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا ہے ۔ یہ میچ نریندرا مودی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گا جہاں ایک 32ہزار سے زائد شائقین اس ہائی وولٹیج میچ سے لطف اندوز ہوں گے ۔
گوگل کے مطابق بھارتی ٹیم کے جیتنے کے چانسز 68 فیصد جبکہ پاکستان کے چانسز صرف 32 فیصد ظاہر کیے گئے ہیں۔

 

#ahmedabad#babarazam#iccworldcup2023#indiavspakistan#indvspak#PakTurkNews#pakvsind#rohitsharma#worldcup2023