حیدر آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 287رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کے شہر حیدر آباد میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے دوسرے میچ میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستانی ٹیم کے ابتدائی بلے باز جلدی پویلین لوٹ گئے ۔ 38رنز پر کپتان بابر اعظم سمیت 3کھلاڑی آئوٹ ہو گئے تھے ۔
پاکستان کی پوری ٹیم 49اوورز میں 286رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان اور سعود شکیل نے 68،68رنز کی اننگز کھیلی ۔محمد نواز نے 39شاداب خان نے 32رنز بنائے ۔
نیدر لینڈز کی جانب سے لیڈز نے 4جبکہ کولن اکریمین نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔