ورلڈ کپ : پاکستان کا افغانستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

چنئی (پاک ترک نیوز )آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 22ویں میچ میں پاکستان نےافغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر چنئی میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 22ویں میچ میں پاکستان نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک چار چار میچز کھیل چکی ہیں ۔ پاکستان نے دو میچز میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اسے دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ پوائنٹس ٹیبل پر شاہینوں کا پانچواں نمبر ہے ۔
دوسری جانب افغان ٹیم بھی چار میچ کھیل چکی ہے تاہم وہ صرف ایک میں کامیابی حاصل کرسکی ہے ۔تین میچ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔پوائنٹس ٹیبل پر اس کا آخری نمبر ہے ۔
قومی ٹیم میں ایک تبدیلی محمد نواز کی جگہ شاداب خان کو دوبارہ شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں امام الحق ،عبداللہ شفیق، بابر اعظم ،محمد رضوان ،سعود شکیل ،افتخار احمد ،شاداب خان ،اسامہ میر،شاہین شاہ آفریدی ،حسن علی اور حارث رئوف شامل ہیں ۔
افغان سکواڈ میں رحمن اللہ گرباز،ابراہیم زردان ،رحمت شاہ ،حشمت اللہ ،عظمت اللہ ،اکرام الخلیل ،محمد نبی ،راشد خان ،مجیب الرحمن ،نوین الحق اور نور احمد کو شامل کیا گیا ہے ۔

#afgvspak#cheenai#iccworldcup2023#PakTurkNews#pakvsafg