ورلڈکپ؛ پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف تیسری وکٹ بھی گر گئی

چنئی (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 26ویں میچ میں پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔پاکستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف تیسری وکٹ بھی گر گئی ۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 26میں میچ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ بھارتی شہر چنئی میں مد مقابل ہیں ۔ابتدائی نقصان کے بعد پاکستانی بلے بازوں کی محتاط بیٹنگ جاری ہے ۔
پاکستان نے17.3اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر88رنز بنا لئے ہیں۔
اوپنر عبداللہ شفیق جلد وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے 17 گیندوں پر 9 جبکہ امام الحق 12 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ محمدرضوان 31رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔کپتان بابراعظم 28اور افتخار احمد 2رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو جانسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی پروٹیز کے خلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے میں کامیابی سمیٹیں اور نئے عزم کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اپنی پہنچان بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونئیر جبکہ اسامہ میر کی جگہ محمد نواز پلئینگ الیون کا حصہ ہیں۔
اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ پاکستان مضبوط حریف ہے، میچ میں کامیابی سمیت کر میگا ایونٹ میں سیمی فائنل کھیلنے کی امیدوں کو مزید روشن کرنا چاہتے ہیں۔

#iccworldcup202#PakTurkNews#pakvssa#Savspak#worldcup2023