ورلڈ کپ :سائوتھ افریقہ کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری

پونے (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 32ویں میچ میں سائوتھ افریقہ کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے ۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر پونے میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 32ویں میچ میں سائوتھ افریقہ کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔سائوتھ افریقہ کا پوائنٹس ٹیبل پر دوسرا جبکہ نیوزی لینڈ کا تیسرا نمبر ہے ۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دی تھی ۔شاہینوں نے 205رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا ۔
پاکستان نے سات میچ کھیلے ہیں اور 6پوائنٹس کے ساتھ 5ویں نمبر پر موجود ہے ۔

#iccwordlcup2023#newzeland#nzvsasa#nzvssa#PakTurkNews#savsnz#southafrica