ورلڈکپ ،جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے312 رنز کا ہدف

لکھنو (پاک ترک نیوز) بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023کے دسویں میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان بھارت کے شہر لکھنؤ کے رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے دسویں میچ میں ساؤتھ افریقا نے آسٹریلیا کو 312 رنز کا ہدف دے دیا، جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک اور کپتان ٹیمبا باووما نے کیا۔اوپننگ بیٹسمینوں کے درمیان 108 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور پھر کپتان ٹیمبا باووما 20 ویں اوور میں گلین میکسویل کی گیند پر 35 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کاک نے 109،مارکرم نے 56جبکہ کپتان باووما نے 35رنز بنائے ۔
آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور میکسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

#ausvssa#iccworldcup2023#pakutkrnews#savsaus#worldcup2023