ورلڈ کپ : سری لنکا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172رنز کا ہدف

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 41ویں میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر بنگلورو میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 41ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا ۔
سری لنکا کی پوری ٹیم 171رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
سری لنکن بیٹنگ لائن آغاز سے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا ۔لنکن اوپنر نشاکا محض ایک رنز بنا کر 3کے مجموعی سکور پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ۔ کپتان کوشال مینڈس محض 6رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔تیسرے آئوٹ ہونیوالے بلے باز سمارا وکرما تھے جو صرف ایک ہی رنز بنا سکے ۔ اشالنکا چوتھے سری لنکن بلے باز تھے جو 8رنز بنا سکے ۔ کوشال پریرا نے 51رنز بنائے اور وہ فرگوسن کی گیند پر سنیٹر کو کیچ تھما بیٹھے ۔
چھٹے آئوٹ ہونیوالے بلے باز میتھیوز تھے انہوں نے 16رنز بنائے ۔ ساتویں آئوٹ ہونیوالے بلے باز ڈی سلوار تھے انہوں نے 19رنز کی اننگز کھیلی ۔چمیکا آٹھویں بلے باز تھے جو فرسوگن کی گیند پر ٹام لیتھم کو کیچ دے بیٹھے ۔
چمیرا آئوٹ ہونیوالے 9ویں بلے باز تھے جنہوں نے 20گیندوں پر ایک رنز بنایا ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے تین جبکہ فرگوسن اور سینیٹر نے دو دوکھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔

#iccworldcup2023#newzeland#nzvssl#PakTurkNews#slvsnz#Srilanka