نئی دہلی(پاک ترک نیوز) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023کے 38ویں میچ میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی نئی دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔
سری لنکا نے 49.3اوورز میں 279رنز بنائے ۔ اشالنکا نے 108نشاکا اور سمارا وکرما نے 41،41رنز کی اننگز کھیلی ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن نے 3،شرف الاسلام اور شکیب الحسن نے 2،2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک 7، 7 میچز کھیلے ہیں جن میں سے بنگلا دیش نے صرف ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ سری لنکا کی ٹیم صرف 2 ہی جیت پائی جبکہ 5 میں شکست کھا چکی ہے۔