ورلڈ کپ : سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 345رنز کا ہدف

حیدر آباد (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 345رنز کا ہدف دیدیا ۔
تفصیلات کےمطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 344رنز بنائے ۔ سری لنکا کی جانب سے کوشال مینڈس نے 122،سمارا وکرما نے 108رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 4جبکہ شاہین آفریدی ، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

#ahmedabad#hyderabad#iccworldcup2023#indvspak#PakTurkNews#pakvsind#pakvssl#slvspak#worldcup2023