ورلڈ کپ : پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کل ہو گا

بنگلورو (پاک ترک نیوز) آئی سی سی ورلڈ کپ 2023کے 18ویں میچ میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق بھارت کے شہر بنگلور و میں ورلڈ کپ 2023میں کل پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو گا ۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ دن ڈیڑھ بجے شروع ہو گا ۔
پاکستان نے میگا ایونٹ میں اب تک تین میچز کھیلے ہیں ۔شاہینوں نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔آسٹریلیا نے بھی تین میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کی جبکہ دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
اس سے قبل دونوں ٹیمیں دس مرتبہ میگا ایونٹ میں مد مقابل آ چکی ہیں جن میں شاہینوں کو 6میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 4میچز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ہرایا تھا ۔
ورلڈ کپ 1975میں آسٹریلیا کامیاب رہا جبکہ 1979میں پاکستان نے کینگروز کا شکست کا مزہ چکھایا ۔1987کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا میچ جیتنے میں کامیاب رہا جبکہ 1992کے ورلڈ کپ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی ۔ 1999ورلڈ کپ میں دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں دو بارہ آمنے سامنے آئیں جس میں پہلے میچ میں پاکستان نے جیت اپنے نام کی جبکہ فائنل میں پاکستان کے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔2003میں آسٹریلیا میچ جیتنے میں کامیاب رہا ۔
پاکستان نے کینگروز کو آخری بار 2011ورلڈ کپ میں شکست دی تھی جبکہ 2015اور 2019میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف میچز جیتے تھے ۔

#australia#iccworldcup2023#indvsban#PakTurkNews#pakvsaus#worldcup2023Pakistan