آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے: نواز شریف

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا کہناہےکہ آئی ایم ایف کو خط لکھنا ملک دشمنی کے مترادف ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ ایسے خط بانی پی ٹی آئی عمران خان لکھ سکتے ہیں یہ ان کا وطیرہ ہے، کوئی سیاسی جماعت ایسے خط نہیں لکھ سکتی، آپ خود ہی نتیجہ اخذ کرلیں۔
قبل ازیں قائد ن لیگ نواز شریف قومی اسمبلی پہنچے، نامزد وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا، سردار ایاز صادق، سینیٹر اسحق ڈار، حمزہ شہباز، عطااللہ تارڑ اور رانا مشہود بھی ان کے ہمراہ تھے۔

 

@imrankhan#if#media#nawazsharif#PakTurkNews#pmlnIMF