آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند کی ملاقات

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور پاکستانی مارشل آرٹ فائٹر شاہ زیب رند نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کھیلوں کے میدان میں دونوں کی قابلیت کو سراہا۔
آرمی چیف نے ملاقات میں پاکستانی نوجوانوں کی قابلیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ باکسر عامر خان سابق ورلڈ چیمپئن رہے ہیں جبکہ شاہزیب رند نے حال ہی میں مکسڈ مارشل آرٹس مقابلے میں بھارتی فائٹر کو شکست دی تھی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More