محسن نقوی کا ٹی 20 ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر دینے کا اعلان

لاہور(پاک ترک نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ 2024جیتنے پر ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے گفتگو کی اور کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کی حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی۔
چیئرمین پی سی بی کا قومی کھلاڑیوں سے کہنا تھا کہ امید ہے کہ آپ اس بار پاکستانی سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ کسی دباؤ کے بغیر کھیلیں، بھرپور مقابلہ کریں، میدان میں مقابلہ ہوتا نظر آنا چاہیے۔
محسن نقوی نے کہا کہ جیت آپ کے لیے اور ہار میرے لیے ہو گی، کسی کی پرواہ نہ کریں، صرف پاکستان کے لیے کھیلیں۔ شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں بھرپور پرفارمنس دیں گے، قوم کو آپ سے بہت سی توقعات ہیں، آپ نے پورا اترنا ہے۔
انہوں نے ورلڈکپ جیتنے پر ہر کھلاڑی کے لیے 1 لاکھ ڈالر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی جیت کے سامنے اس انعام کی کوئی حیثیت نہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے محمد رضوان کو ٹی 20 میں 3 ہزار رنز مکمل کرنے پر خصوصی گرین شرٹ دی۔ انہوں نے نسیم شاہ کو بھی ٹی ٹو20 میں 100 وکٹیں لینے پر خصوصی گرین شرٹ دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More