براؤزنگ زمرہ

نیوز

لانگ مارچ:آخرہوا کیا تھا؟

تحریر:سلمان احمد لالی۔ پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان کی سیاسی تاریخ کے کامیاب ترین جلسوں کے بعد لانگ مارچ کا اعلان کیا تو توقعات کے برعکس بہت کم تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پارٹی کے بہت سے ارکان اسمبلی اور عہدیداروں کی جانب سے انتہائی مایوس کن کارکردگی سامنے آئی۔ مارچ کی پلاننگ میں بہت سی خامیاں اور سقم نظر آئے۔ لگتا ایسا تھا کہ کوئی پلاننگ ہے ہیں نہیں ۔ لیکن پھر بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے اس میں شرکت کی اور انتہائی جر اتمندانہ انداز میں ریاستی طاقت اور جبر کا سامنا کی۔ رات تک اسلام…

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ، سپریم کورٹ میں سماعت

اسلام آباد (پاک تر ک نیوز) سپریم کورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ پی ٹی آئی کو آزادی مارچ کیلئے دوپہر ڈھائی بجے تک متبادل جگہ فراہم کی جائے اور مظاہرین کیلئے ٹریفک پلان ترتیب دیا جائے۔ جسٹس اعجاز الحسن نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی والے احتجاج کریں اور پھر منتشر ہوجائیں۔ ہم توقع کرتےہیں کہ حکومت رکاوٹیں ہٹائے گی۔ ججز نے تحریک انصاف سے بھی یقین دہانی مانگ لی کہ احتجاج پر امن ہو ، املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے اور تشدد کا راستہ اختیار نہ کیا جائے۔ گزشتہ روز عدالت نے سیکرٹری داخلہ…

چوتھا کواڈز سربراہی اجلاس

ازمحمد بلال افتخار خان یوکرین کی جنگ کے بعد عالمی صف بندی میں تیزی آ گئی ہے اور یوں محسوس ہو رہا ہے کہ روس کو مصروف کرنے کے بعد اب امریکہ چین کے گرد بھی گھیرا تنگ کر رہا ہے۔۔۔اپنے پہلے دورہ ایشیا پیسیفک کے دوران کل پہلی بار امریکی صدر نے چین کو دھمکی دی ہے کہ اگر چین اپنے علاقے (جسے امریکہ بھی چین کا ہی حصہ مانتا ہے )تائیوان پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ فوجی طاقت سے اُس کا دفاع کرے گا۔۔۔ روس چین قربت امریکی عالمی نظام کے لئے چیلنج بن چکی ہے۔۔۔ خصوصاًبی آر آئی تمام امریکی اور مغربی پراپرگینڈے…

امریکہ ٹوٹ جائے گا

.تحریر:سلمان احمد لالی امریکہ کا ارب پتی طبقہ نام نہاد جمہوریت مخالف قوتوں کی مالی معاونت کررہا ہے۔ بہت سے ارب پتی افراد اس مفروضہ کو آگےبڑھانے میں مدد دے رہے ہیں کہ 2020کے انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے ضعیف جو بائیڈن کو ملک اور دنیا پر مسلط کیا گیا ۔ جمہوریت جس کے ناقد اسے فراڈ کچھ زیادہ نہیں سمجھتے، میں پیسے کا بہت بڑا کردار ہے۔ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں سیاستدان اور امیدوار اپنی ذاتی دولت کے بغیر سیاست نہیں کر سکتے اور ترقی یافتہ ممالک میں بظاہر متوسط طبقے سے تعلق رکھنے کا ڈھونگ…

پاکستان کی خوشحالی، استحکام اورسکیورٹی ترکی ہی کی خوشحالی، استحکام اورسکیورٹی ہے ، صدر ایردوان

انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ پاکستان نیشنل شپ (ملجم ) پروجیکٹ کے دائرہ کار میں ترکی کے تیار کردہ اور جدید ترین ہتھیاروں اور سینسر سسٹم سے لیس 4 بحری جہازوں کی تیاری کا عمل منصوبہ بندی کے مطابق جاری ہے۔ پاکستان ملجم پروجیکٹ کا تیسرا جہاز بدر کراچی شپ یارڈ میں ایک تقریب کے ساتھ لانچ کیا گیا جس میں وزیر قومی دفاع حلوصی آقار ، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف، پاکستان کے دفاعی پیداوار کے وزیر محمد اسرار ترین اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ تقریب کو ایک ویڈیو پیغام بھیجتے ہوئے…

حکومتی اتحاد اور مقتدرہ کے درمیان اختلافات کی حقیقت

تحریر:سلمان احمد لالی ارض پاکستان کے باسیوں کو انکے جمہوری حق سے محروم رکھنے کی سازشوں کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہےجتنی کہ پاکستان کی اپنی تاریخ۔ پاکستان کو سب سے بااختیار وزیر اعظم نواب لیاقت علی خان کی صورت میں ملا لیکن انہیں گولی مارکر موت کی نیند سلا دیا گیا جس کے بعد اس مملکت خداداد پر نحوست اور بے برکتی کا وہ دور شروع ہوا جو ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ ان سازشوں کا نقطہ عروج فالج زدہ گورنر جنرل غلام محمد کے دور میں شروع ہوا اور اسکندر مرزا نے بھی اسی روش کو جاری رکھا۔ لیکن اسکندر مرزا کے…

واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی پریشانی سے نجات دلانے کا فیصلہ کرلیا

کیلی فورنیا (پاک ترک نیوز) واٹس ایپ نے صارفین کو بڑی مشکل سے نجات دلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ معروف پیغام رساں ایپ واٹس ایپ صارفین ایسے گروپس کو خاموشی سے چھوڑ سکیں گے جن میں وہ رہنا نہیں چاہتے ۔ واٹس ایپ سے جہاں سمارٹ فون صارفین کو سہولیات ملتی ہیں وہیں اس سے متعلقہ کچھ چیزوں سے صارفین نہایت پریشان بھی رہتے ہیں جن میں سے ایک کسی صارف کے گروپ چھوڑتے وقت تمام گروپ ممبران کو اس کی اطلاع ملنا ہے۔ فی الحال یہ فیچر واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ بِیٹا میں دیکھا گیا ہے لیکن ممکنہ طور پر یہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس…

سری لنکا تباہی سے ایک دن کی دوری پر

.تحریر:مسعود احمد خان ملک کے نئے وزیر اعظم نے پیر کو کہا کہ سری لنکا کے پاس صرف ایک دن کے لیے پٹرول ہے اور اسے اگلے چند دنوں میں ضروری درآمدات کی ادائیگی کے لیے فوری طور پر 75 ملین ڈالر کے زرمبادلہ کی ضرورت ہے۔وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے ایک ٹیلیویژن خطاب میں کہا کہ اس وقت ہمارے پاس صرف ایک دن کے لیے پیٹرول کا ذخیرہ ہے۔ وکرما سنگھے نے کہا کہ خام تیل اور فرنس آئل کی تین کھیپیں "سری لنکا کے سمندری علاقے میں لنگر انداز ہو گئی ہیں" کیونکہ حکومت ان کی ادائیگی کے لیے ڈالر جمع کرنے…

یوکرینی افواج خارکیف میں فتح سے ہمکنار

کیف(پاک تر ک نیوز) یوکرین نے دوسرے بڑے شہر خارکیف کی جنگ جیت لی۔ ڈان باس میں روسی اور یوکرینی فوجیوں کےد رمیان شدید لڑائی جاری ہے ۔امریکی انسٹی ٹیوٹ فار اسٹڈی آف وار کا کہنا ہےکہ ایسا لگتا ہےکہ یوکرین کو خارکیف جنگ میں واضح فتح حاصل ہوئی ہے۔ادارےکے مطابق روسی فوج نے ممکنہ طور پر یوکرین کی جوابی کاروائیوں اور کمک کی محدود دستیابی کے پیش نظر شہر کے اردگرد اپنی پوزیشنوں سے مکمل طور پر پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مغربی حکام کی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہےکہ ماسکو ایک منظم انخلا کے منصوبےپر کام کر رہا…

بھارت میں بجلی کی کمی، عوام گرمی سے بےحال

تحریر:مسعود احمد خان ہندوستان کو اگلے چار مہینوں میں بجلی کی مسلسل کمی کا سامنا ہے کیونکہ ایئر کنڈیشنرز کی مانگ میں تیزی سے اضافہ نیٹ ورک پر دستیاب جنریشن کو کم  کر دیتا ہے۔ پاور سسٹم آپریشن کارپوریشن (POSOCO)  نیشنل لوڈ ڈسپیچ سینٹر کے مطابق، گزشتہ موسم گرما کے عروج پر، ہندوستان کے گرڈ نے 7 جولائی 2021 کو 200,570 میگا واٹ کا ریکارڈ لوڈ کیا تھا۔ لیکن مارچ کے وسط سے، گرڈ نے معمول کے مطابق 195,000 میگاواٹ سے زیادہ لوڈ کی اطلاع دی ہے، جس میں 8 اپریل کو 199,584 میگاواٹ کی ایک ہائی پیک…

عوام کے عمران خان کے حق میں بے نظیر احتجاجی مظاہرے

سلمان احمد لالی پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی کال پر نہ صر ف پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد نے ملک گیر مظاہروں میں شرکت کی ہے بلکہ عوام کی بڑی تعداد نے بھی عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے خلاف عدم اطمینان اور غصے کا اظہار کیا۔ پاکستان میں کسی برطرف وزیرا عظم کے حق میں اس پیمانے پر مظاہروں کی نظیر نہیں ملتی۔ کراچی، پشاور، مالاکنڈ، ملتان، خانیوال، خیبر ، جھنگ ، کوئٹہ ، اوکاڑہ ، اسلام آباد اور لاہور سمیت کئی بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ جبکہ باجوڑ، لوئر دیر،…

بھارت کی مسلم کش پالیسی ، امریکی کانگریس کی خاتون رکن نے نائب وزیر خارجہ کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

واشنگٹن(پاک ترک نیوز) امریکی کانگریس کی خاتون رکن الہان عمر کے امریکی حکومت کی بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے خلاف مودی حکومت کی متعصبانہ پالیسی پر صرف زبانی جمع خرچ کی بجائے موثر عملی اقدامات اٹھانے کامطالبہ نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کے ساتھ انکے مکالمے کی صورت اختیار کر گیا۔ بدھ کی شب بھارت کے لیے امریکی حمایت پر ایوان میں بحث کے دوران الہان عمر نے بھارت کی مسلم اقلیت کے خلاف ایک طویل عرصے سے جاری مہم پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے نائب وزیر خارجہ سےپوچھا کہ…

وزیر اعظم اعتما د کا ووٹ جیتنے کیلئے پر امید :میڈیا رپورٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) پاکستان کے بعض میڈیا چینلز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے اتوار کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے حوالے سے حکمت عملی بدل لی ہے۔ اب پی ٹی آئی کے تمام ارکان اسمبلی کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ وہ کل ووٹنگ کے عمل میں شرکت کریں اور عمران خان پر اعتماد کااظہار کریں۔ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف نے ایک حکمنامے کے ذریعے اپنے ارکان اسمبلی کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ اسمبلی اجلاس میںشرکت نہ کریں۔ بعض حلقوں کی جانب سے کہا جارہا ہےکہ…

روسی گیس کی خریداری پر روبل میں ادائیگی پر عملدرآمد شروع

ماسکو(پاک ترک نیوز) روس کی جانب سے گیس کی برآمدات کی ادائیگیاں روسی روبل میں کئے جانے کی پابندی پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد اب شیل کی روسی گیس خریدنے میں ناکامی لندن کی روس مخالف پالیسیوں کا ایک ضمنی اثر ہے۔ کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نےلندن روس مخالف ہر چیز کا رہنما بننا چاہتا ہے۔ وہ واشنگٹن سے بھی آگے رہنا چاہتا ہے۔اور، دیگر یورپی یونین ممالک کے برعکس برطانیہ نے گزپروم بنک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں اور اب وہ روسی گیس کے لیے روبل میں بھی ادائیگی کرنے سے قاصر ہے۔ کریمیلن کے ترجمان کے…

قومی سلامتی کو نسل کا اجلاس اب کیوں؟

تحریر: سلمان احمد لالی۔ وزیر اعظم کی جانب سے قومی سلامتی کونسل کااجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ این ایس سی جو کہ سلامتی امور پر کوارڈنیشن اور مشاورت کا اعلیٰ فورم ہے جس میں اہم وفاقی وزرا،قومی سلامتی کے مشیر، سروسز چیف اور انٹیلی جنس حکام شامل ہیں۔ اسکے علاوہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا بھی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کی قیادت مدعو کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دھمکی آمیز خط اور اسکے مندرجات کو پارلیمنٹ کے ان کیمرا…

روسی گیس کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ۔ جرمن حکومت نے وارننگ جاری کر دی۔

روسی گیس کی سپلائی معطل ہونے کا خدشہ۔ جرمن حکومت نے وارننگ جاری کر دی۔ برلن (پاک ترک نیوز) جرمن وزیرخزانہ رابرٹ ہے بیک کہا ہے کہ جرمن حکام نے روس سےگیس کی سپلائی بند کرنے کے معاملے کے لیے ایک ہنگامی منصوبہ نافذ کر دیا ہے۔ بدھ کے روز پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ روسی طرف سے متعدد بیانات تھے کہ اگر یہ روبل میں گیس کی ادائیگی کی شرط ختم نہیں ہوتی ہے تو سپلائی روک دی جائے گی۔ ایسی صورتحال کے لیے تیار رہنے کے لیےہم نے گیس کے استعمال کی ہدایت کے فریم ورک کے اندر پہلے وارننگ لیول کا اعلان کر دیا…

روسی خلاباز کا خلا مین ایک سال سے زیادہ قیام کا نیا ریکارڈ

روسی خلاباز کا خلا مین ایک سال سے زیادہ قیام کا نیا ریکارڈ ماسکو (پاک ترک نیوز) روسی خلائی جہاز سویوزایم۔ایس 19 کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے روسی حصے راسویٹ ماڈیول سےالگ کر دیا گیا ہے۔اور اب یہ خلائی جہاز دو روسی اور ایک امریکی خلاباز کو لیکر زمین کی روانہ ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روسی خلاباز اینٹون شکپل روف اور پیوٹر ڈوبروف کے ساتھ ساتھ ناسا کے خلاباز مارک ونڈے ہی بھی اس خلائی جہاز پر سوار ہیں۔جبکہ ڈیوربٹ برن ماسکو کے وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کے بعد شروع ہوگا۔ اور ایک گھنٹہ بعد دوبارہ…

بزرگ خواتین محرم کے بغیر بھی عمرہ کاویزہ لے سکتی ہیں

بزرگ خواتین محرم کے بغیر بھی عمرہ کاویزہ لے سکتی ہیں ریاض(پاک ترک نیوز) — وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ خواتین اب محرم کے بغیر عمرہ کا ویزہ حاصل کر سکتی ہیں لیکن ایک شرط پر اور وہ یہ ہے کہ انکی عمر 45سال یا اس سے زیادہ ہو۔ گذشتہ روز جاری ہونے والے بیان میںوزارت نے واضح کیا ہےکہ بیرون ملک سے عمرہ کرنے کے لیے آنے والی خواتین کے لیے صرف 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کی خواتین ہی بغیر محرم کے عمرہ ویزہ حاصل کر سکتی ہیں۔البتہ خواتین "خواتین کے گروپ" کے اندر عمرہ ویزہ جاری کروا سکتی ہیں جس کے لئے…

ٹرمپ کارڈ اور بین الاقوامی سازش

تحریر :سلمان احمد لالی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پنجاب میں وزیر اعظم کے وسیم اکرم پلس اور بعض نقادوں کےمطابق انکی سب سے بڑی سیاسی غلطی عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی جس سے یہ اخذکرنا مشکل نہیں کہ ق لیگ کے ساتھ اپوزیشن کے معاملات طے پا چکے ہیں۔ اتوار کو پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں غیر معمولی طور پر عظیم الشان جلسے میں وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کوبین الاقوامی سازش کا شاخسانہ قراردیا۔ انہوں جیب سے نکال کر ایک خط بھی دکھا یا…

مشرقی یورپی ملکوں کی مہاجرین کو سنبھالنے کی صلاحیت آخری حد پر پہنچ گئی

جنیوا (پاک ترک نیوز ) اقوام متحدہ کےحکام نے کہا ہے کہ روس کے حملے سے فرار ہونے والے یوکرائنی شہریوں کو رہائش دینے کی انکی صلاحیت اپنی آخری حد کو پہنچ رہی ہے۔کیونکہ اب تک تقریباً 3.5 ملین مہاجرین یوکرین سے فرار ہو کروسطی یورپی ملکو ں کی عارضی رہائش گاہوں میں ڈیرے ڈال چکے ہیں۔ یوکرین کے زیادہ تر باشندے پولینڈ، سلوواکیہ، رومانیہ اور ہنگری کے سرحدی مقامات پر پہنچ چکے ہیں، اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے مرتب کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یورپی یونین کے ممالک پران مہاجرین کو پناہ دینے کے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More