براؤزنگ زمرہ

اہم ترین

ترک صدر اردوان کا رواں ماہ پاکستان کا دورہ متوقع

انقرہ (پاک تر ک نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا رواں ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔ ترک صدر اردوان پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں کام کرنے والے اپنے تاجروں کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران ترکیہ کے صدر کو پاکستان دورے کی دعوت دی تھی۔متعلقہ وزارتوں نے دورے کے دوران زیر بحث آنے والے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے۔

پی آئی اے کی نجکاری کے لئے پری کوالیفکیشن رواں ماہ مکمل ہو جائے گی۔ وزیر اعظم کو بریفنگ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے پری کوالیفکیشن کا عمل مئی کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ روزویلٹ ہوٹل کی فروخت پر مشاورت جاری ہے۔ یہ بات وزیراعظم محمد شہباز شریف کونجکاری کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی بریفنگ کے دوران بتائی گئی ہے ۔ اس موقع پر شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے وزیراعظم نے پی آئی اے کے لیے بولی سمیت نجکاری کے عمل کو براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا۔ یہ لائیو کوریج دیگر اداروں کی نجکاری کے مراحل تک بھی پھیلے گی۔ 2024-2029…

سعودی عرب لگژری ٹرین کروز ڈریم آف دی ڈیزرٹ شروع کرنے کے لیے تیار

ریاض (پاک ترک نیوز) سعودی عرب جلد ہی 53 ملین ڈالر کی لاگت سے بنائی جارہی یہ پر آسائش ٹرین چلانے جا رہا ہےجو مسافروں کو ملک مین موجود یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات پر لے جائے گی۔ ریل گاڑیوں کے شعبہ سے متعلق بین الاقوامی جریدےنے رپورٹ کیا ہےکہ سعودی عرب ورلڈ ایکسپو 2030 اور فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔اور تیزی سے اپنی تصویر کو ایک نئے تجارتی اور سیاحتی مرکز کے طور پر تبدیل کر رہاہے۔سعودی عرب طویل عرصے تک مغربی زائرین کےلئے بند تھا اور 2019 کے بعد سے ہی اس نے بین الاقوامی…

ن لیگ کی حکومت پانچ سال پورے کر گئی تو پاکستان اور پنجاب تبدیل نظر آئے گا،مریم نواز

پھولنگر(پاک ترک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت پانچ سال پورے کر گئی تو پاکستان اور پنجاب تبدیل نظر آئے گا۔ پھول نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پورے پنجاب میں 300 رورل ہیلتھ سینٹرز ہیں، مجھے ابھی آئے 2 ماہ ہوئے ہیں، 2 ماہ میں تو لوگ وعدے کر رہے ہوتے ہیں کہ یہ کر دیں گے وہ کر دیں گے، مریم نواز نے 2 ماہ میں پھولنگر میں نیا ہسپتال بنا دیا ہے، ہم نے کنٹینرز کے اوپر پورا ہسپتال کھڑا کر دیا ہے، آپ کے گاؤں میں ہسپتال چل کر آئے…

چین اور پاکستان کا متعدد شعبوں میں تعاون کو مضبوط تر کرنے کا اعادہ۔وزرائے خارجہ کی اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں گفتگو

بیجنگ (عمیر رانا) بیجنگ میں چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے چین۔ پاکستان وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے پانچویں دورمیں شرکت کی۔ دونوں فریقوں نے اپنی تزویراتی شراکت داری کی گہرائی کو اجاگر کرتے ہوئے، متنوع شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے کا عہد کیا۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ یی نے ون چائنا اصول پر پاکستان کی ثابت قدمی اور چین کے بنیادی مفادات کے لیے اہم مسائل پر اس کی غیر متزلزل حمایت پر زور…

جج بننے کے لیے دہری شہریت کی ممانعت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ جج بننے کے لیے دہری شہریت رکھنے کی ممانعت نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے فیصل واؤڈا کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین میں جج بننے کے لیے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں ہے۔ کسی بھی وکیل سے ہائی کورٹ کا جج بنتے وقت دہری شہریت کی معلومات نہیں مانگی جاتیں۔ رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق جسٹس اطہر من اللہ نے 6 ججز کے خط پر از خود کیس کی کارروائی میں اس بات کو واضح کیا کہ جسٹس…

وزیراعظم ایک روزہ دورے پر مظفرآباد پہنچ گئے

مظفر آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر مظفر آباد پہنچ گئے ۔ان کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں ۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ آزاد کشمیر کے دوران نیلم جہلم پروجیکٹ کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم کو آزاد کشمیر میں حال ہی میں ہونے والے احتجاج اور مظاہروں کے دوران پہنچنے والے نقصان پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ شہباز شریف مظفر آباد میں آزاد کشمیر کے سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں آزاد کشمیر کی گزشتہ دنوں کی صورتحال پر گفتگو کا امکان…

نیب ترامیم کالعدم کیس: عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نیب ترامیم کالعدم کیس میں بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے سپریم کورٹ میں پیش ہوگئے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت کر رہا ہے، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بنچ کا حصہ ہیں۔ عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش کر دیا گیا، سابق وزیراعظم نے سکائی بلیو شرٹ پہن رکھی ہے، کیس کی سماعت براہ راست نہیں دکھائی جا رہی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اٹارنی…

پٹرول 15روپے 39،ڈیزل 7روپے 88پیسے سستا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت نے 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے فی لیٹر سستا کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز تک برقرار رہیں گی۔ وزات خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 288 روپے 49 پیسے فی لیٹر سے کم ہوکر 273 روپے 10 پیسے فی لیٹرہوگئی ہے۔ وفاقی حکومت نے ایک ماہ کے دوران مسلسل دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔7 روپے 88 پیسے کی کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کے نرخ 281 روپے 96 پیسے سے کم ہوکر 274 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہوگئے…

چین نے سی۔919کی کامیابی کے بعد وائیڈ باڈی سی۔ 939 جہاز بنانےکی تیاری شروع کر دی

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چین کی سرکاری طیارہ ساز کمپنی سی او ایم اے سی اپنے تنگ باڈی والے مقامی طور پر تیار کردہ C919جہاز کی کامیابی کے بعد وائیڈ باڈی کے C929کے منصوبے پر جاری کام کے ساتھ اب C939 نامی ایک نئے وائیڈ باڈی جیٹ کے ابتدائی ڈیزائن پر کام کر رہی ہے۔ چینی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق کمرشل ایئر کرافٹ کارپوریشن آف چائنا جو اپنے C919 تنگ باڈی جیٹ طیاروں کی پیداواری سہولیات کو بڑھا رہی ہے نے نئے طیارے کے ابتدائی ڈیزائن تیار کیے ہیں۔تاہم ابتدائی تصورات کو قابل آزمائش پروٹو ٹائپ…

پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ : آئی ایس پی آر

راولپنڈی (پاک ترک نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان نے فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کاکامیاب تجربہ کیا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 400 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح 2 جدید نیوی گیشن سسٹم ،منفرد رفتار اور قابل تدبیر خصوصیات سے لیس ہے۔تجربے کا مقصد لانچ کی مشقوں اور طریقہ کار کو مکمل کرنا تھا ، فتح 2 درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے اور کسی بھی میزائل دفاعی نظام کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق فتح2…

معروف ایرانی فلمساز محمد رسولوف ملک سے فرار، یورپ میں جلا وطنی اختیار کر لی

تہران (پاک ترک نیوز) معروف ایرانی فلمساز محمد رسولوف کا کہنا ہے کہ ایران کی ایک عدالت کی جانب سے قومی سلامتی کے الزامات پر جیل کی سزا سنائے جانے کے بعد وہ اپنے آبائی ملک سے یورپ میں کسی نامعلوم مقام پر جلا وطنہو گئے ہیں۔ رسولوف نےگذشتہ روز سماجی میڈیا پراپنی پوسٹ میں ایرانی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے اسے ظالم اور جابر حکومت قرار دیا۔انہوں نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میںانہیں ملک کی پہاڑی سرحد عبور کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ رسولوف نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’اگر جغرافیائی ایران آپ کے مذہبی…

بارشوں کے بعد ارسا نے ابتدائی خریف کے لئے سندھ اور پنجاب کا پانی کا حصہ بڑھا دیا

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں کمی کے پیش نظر بارشوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والے اضافی پانی کو استعمال میں لانے کے لئے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کے حصے میں اضافہ کر دیا ہے۔ ارسا کے بیان کے مطابق سندھ کے پانی کا حصہ 2 اپریل کو منظور شدہ 5.548 ملین ایکڑ فٹ سے تقریباً 50 فیصد بڑھا کر 8.292 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح پنجاب کا حصہ 9.266 ملین ایکڑ فٹ کی بجائے 34 فیصد بڑھا کر 12.424 ایم اے ایف کر دیا گیا…

یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے تباہ کیا جارہا ہے، چیف جسٹس

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کاکہنا ہے کہ یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ ملک بھر کی سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں ہائر ایجوکیشن کی طرف سے ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی۔ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کل 154 سرکاری یونیورسٹیاں ہیں۔ 66…

بجلی صارفین پر امریکہ میں ہونیوالی مہنگائی کا بوجھ بھی ڈالنے کی تیاریاں

لاہور(پاک ترک نیوز) بجلی صارفین امریکہ میں ہونے والی مہنگائی کی قیمت بھی ادا کریں گے۔وفاقی حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو بجلی کا ایک اور جھٹکا دینے کی تیاری کر لی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے آئندہ مالی سال میں بجلی صارفین پر347 ارب روپے بوجھ ڈالنے کی تجویز دے دی، سی پی پی اے نے آئندہ مالی سال کیلئے بجلی کی خریداری ریٹ متعین کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کردی۔ بجلی صارفین امریکا میں ہونے والی مہنگائی کی قیمت بھی ادا کریں گے۔ امریکی مہنگائی کے 2.40 فیصد بھی ٹیرف میں…

اسحاق ڈار کی چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے ایگزیکٹو نائب وزیر اعظم سے ملاقات کی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دونوں اطراف کے اعلیٰ حکام موجود تھے اور وزیر خارجہ نے 26 مارچ کو ہونے والے شانگلہ حملے پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی اور ہلاک ہونے والے چینی کارکنوں کی خدمات کو سراہا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری،…

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت سکیورٹی خدشات کے باعث ملتوی کرنے کی درخواست منظور

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے سکیورٹی خدشات کے باعث اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی جیل انتظامیہ کی درخواست منظور کرلی۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے 17 مئی تک ملتوی کردی۔ جیل حکام نے سیکورٹی خدشات کے باعث سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے خط میں کہا گیا تھا کہ اڈیالہ جیل صوبے کی حساس ترین جیل ہے اور اس میں گنجائش سے زیادہ 7 ہزار کے قریب قیدی موجود ہیں۔ دہشت گردی سمیت سنگین…

اسٹاک ایکسچینج نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ، 75 ہزار کی حد بھی عبور

کراچی(پاک ترک نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ سٹاک مارکیٹ میں 516 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 75 ہزار 47 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس 732 پوائنٹس اضافے سے 74 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا۔ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ…

پاکستان ترقی کرتا ہے تو کوئی انہونی چیز ہو جاتی ہے،اسحاق ڈار

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چائینہ میں پاکستان ایمبیسی میں پاکستانی پروفیشنلز اور طالب علموں کے لیے پروگرامپروگرام کے مہمان خصوصی پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے شرکت کی ۔ اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ پانچواں سٹریٹجی ڈائیلاگ ہے ۔ یہ بہت اہم ڈائیلاگ ہے۔میں چار مرتبہ فنانس منسٹر رہا ہوں پاکستان کا ۔ہم محنت کرتے ہیں اوپر جانے کی کوشش کرتے ہیں کچھ ایسا ہوتا ہے کہ ہم پھر نیچے گر جاتے ہیں۔ ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر داخلہ اسحاق اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ہم سے بعد میں آزاد ہوا جب بھی پاکستان ترقی کرتا ہے تو…

چین پاکستان اقتصادی شراکت داری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے،وزیراعظم

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چینی باشندوں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔چین پاکستان اقتصادی شراکت داری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری اور چینی سرمایہ کاری کے تحت دیگر منصوبوں کے حوالے سے اعلی سطحی جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیرِ اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی شراکت داری تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، متعلقہ افسران و ادارے یقینی بنائیں کہ دونوں ممالک…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More