براؤزنگ زمرہ

نیوز

دو کروڑ 35 لاکھ روپے میں مار خور کا شکار

چترال (پاک ترک نیوز) امریکی شکاری کلیمپر ٹوڈکیون (Klimper Todd Kevin) نے  چترال میں کشمیر مارخورکا شکار کیا ہے۔ مار خور کے شکار کے لیے محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا سے ایک لاکھ 5 ہزارامریکی ڈالرمیں پرمٹ حاصل کیا گیا۔ یہ رقم پاکستان کرنسی میں 2 کروڑ 35 لاکھ سے زائد بنتی ہے۔ امریکی شہری نے چترال کے نواحی گاوں شاشا کنزروینسی میں مارخور کو شکار کیا۔ یہ اس سال کا پہلا شکار تھا۔ شکار ہونے والے مارخور کے سینگوں کا سائز 45 اِنچ تھا۔ اور عمر 9 سال تھی۔

مکہ مکرمہ۔ حرم سے 500میٹر پر سات ارب ریا ل کی لاگت سے سات ہوٹلوں کی تعمیر کے منصوبے کا آغاز

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز) ام القرٰی تعمیراتی و ترقیاتی کمپنی نے مکہ مکرمہ میں مسار فرنٹ میگا پروجیکٹ کے تحت سات ارب ریال سے زیادہ کی لاگت سے سات ہوٹل ٹاور قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ مکہ مکرمہ میں ام القرٰی کمپنی کے ہوٹل منصوبوں کا پہلا مرحلہ ہے۔ سعودی میڈیاکے مطابق ام القرٰی کمپنی مسجد الحرام کے صحنوں سے 500 میٹر کے فاصلے پر اس علاقے میں نئے ہوٹل تعمیر کرے گی جسے حرم مکی کا مرکزی علاقہ کہا جاتا ہے۔منصوبے میں 43 ہزار مربع میٹر سے زیادہ کے پلاٹ پر ایک میگا مال بھی تعمیر کیا جائے گا بس شٹل…

ترکیہ کی کوششیں رنگ لے آئیں، دنیا سے گندم بحران کا خطرہ ٹل گیا

یوکرین سے اناج کی برآمد کے معاہدے کے تحت اب تک 12ملین ٹن سے زائد اناج برآمد کیا جا چکا استنبول ( پاک ترک نیوز) یوکرین پر روس کے حملے کی وجہ سے پیدا ہونے والے "خوراک کے بحران" کے خطرے کو ختم کرنے کے لیےترکیہ کی کوششوں کے نتیجے میںبنائے گئے "گرین کوریڈور" کے ذریعےاب تک 501 بحری جہازوں کے ذریعے 12 ملین ٹن سے زیادہ اناج دنیا کے مختلف ملکوں میں پہنچایا جا چکا ہے۔ اناج کی برآمد کے معاہدے کی نگرانی کے لئے بنائے گئے مشترکہ رابطہ مرکز کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی میںطے پانے والے معاہدے…

میں آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات سے سیاسی اور معاشی استحکام آئے گا۔ ملک کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن زدہ اور پاکستانی عدالتوں سے سزا یافتہ ایک شخص لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کر رہا ہے۔ کھاریاں میں لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا ہمیں صاف اور شفاف الیکشن اور انصاف چاہیے۔ میں عدلیہ اور چیف جسٹس سے کہنا…

امریکہ کاربن اخراج کو کم کر رہا ہے، صدر جو بائیڈن

شرم الشیخ )پاک ترک نیوز ( امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکہ اپنے کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے راہ پر چل رہا ہے۔ بائیڈن نے دنیا پر زور دیا کہ وہ گلوبل وارمنگ کو روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ امریکی معیشت کو سرسبز بنانے کے لیے امریکی صدر نے 369 ارب ڈالر کے پیکج کی منظوری کو کامیاب قرار دیا، کہا یہ پیکج ان کے ملک اور پوری دنیا کے لیے “مثال بن جائے گا۔ جو بائیڈن نے اقوام متحدہ کے موسمیاتی مذاکرات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ آب و ہوا کا بحران انسانی اور قومی اقتصادی اور ماحولیاتی تحفظ…

لبنان اور اسرائیل سمندری سرحد کے تعین کے تاریخی معاہدے کے قریب پہنچ گئے

بیروت(پاک ترک نیوز) لبنان اور اسرائیل سمندری سرحد کے تعین کے تاریخی معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔ اس حوالےسے دونوں ممالک کے مذاکرات کاروں کا کہنا ہے کہ لبنان اور اسرائیل گیس سے مالا مال بحیرہ روم میں طویل عرصے سے جاری سمندری سرحدی تنازعہ کو ختم کرنے کے لیے ایک "تاریخی" معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔ لبنان کے ڈپٹی سپیکر الیاس بو صاب نے بدھ کے روز امریکہ کی ثالثی میں اس معاہدے کا حتمی مسودہ صدر میشل عون کو پیش کرنے کے بعد کہا کہ ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس سے دونوں فریق مطمئن ہیں۔ ان کا مزید کہنا…

زمین پر چیونٹیوں کی کل تعداد تمام سابقہ اندازوں سے زیادہ ہے۔ امریکی ادارے کی نئی تحقیق

واشنگٹن (پاک ترک نیوز) زمین پر 20 ہزار کھرب سے زائد چیونٹیاں موجود ہیں جبکہ کیڑوں مکوڑوں کی کُل تعداد اس سےکئی گنا زیادہ ہو سکتی ہے جو کہ زمین کے ماحولیاتی نظام کا اہم حصہ ہیں۔ یہ انکشاف امریکی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک تحقیقی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ چیونٹیوں کی کُل آبادی کا تعین ان کی زندگی میں ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں جاننے کے لیے ضروری ہے جن میں سے ایک موسمیاتی تبدیلیوں کا معاملہ بھی ہے۔ زمینی نظام میں چیونٹیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں، وہ بیجوں کو ایک جگہ سے…

شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ دوئم کی نئی تصویر جاری کردی

لندن (پاک ترک نیوزا) شاہی خاندان نے ملکہ الزبتھ دوئم کی نئی تصویر جاری کی گئی ہے۔ سرکاری تدفین سے قبل شاہی خاندان کے آفیشل اکاونٹ سے ملکہ کی مسکراتی تصویر پوسٹ کی گئی ہے، جس کے ساتھ بتایا گیا ہے کہ یہ تصویر ملکہ کی پلاٹینم جوبلی کے موقع پر لی گئی تھی۔ساتھ ہی یہ پیغام بھی درج ہے کہ آج لاکھوں لوگ ملکہ کی شاندار زندگی کو یادگار بنانے کے لیے اکٹھے ہوں گے۔ یاد رہے کہ ملک برطانیہ کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔ ملکہ برطانیہ الزبتھ کو ونڈزر کیسل میں سپرد خاک کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے…

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے نوبل اور گریمی کے بعد اب ایمی بھی جیت لیا

لاس اینجلس (پاک ترک نیوز) سابق امریکی صدر براک اوباماکے پروڈکشن ہاؤس نے گریمی کے بعد اب ایمی ایورڈ بھی جیت لیا ہے ۔ جبکہ باراک اوباما ذاتی حیثیت میں امن کا نوبل انعام حاصل کر چکے ہیں۔ امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اپنے پروڈکشن ہاؤس کے ذریعے ہالی وڈ میں قدم رکھنے والے باراک اوباما کو نیٹ فلیکس کی ایک دستاویزی فلم پر ایمی ایوارڈ دیا گیا ہے۔باراک اوباما نے نیٹ فلیکس پر"ہمارے عظیم نیشنل پارکس "کے نام سے نشر ہونے والی دستاویزی فلم پر ایوارڈ جیتا ہے۔یہ دستاویزی فلم امریکہ میں واقع نیشنل پارکس پر…

روس سے ایس400کی خریداری میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی:ترکیہ

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ نے وضاحت کی ہےکہ روس سے ایس400مزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری کے حوالے سےکوئی نئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ انقرہ کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تمام سرگرمیاں اصل معاہدے کے تحت جاری ہیں۔ یہ وضاحت ایسے وقت میں آئی جب روس کی ایک خبر رساں ایجنسی طاس نے دعویٰ کیا کہ ترکی کو اس مزائل ڈیفنس سسٹم کی دوسری کھیپ کی فراہم کیلئے ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ طاس نے روس کی فیڈل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کواپریشن کے سربراہ دمتری شوگائیف کے حوالےسے یہ خبر دی تھی۔ 2019میں جب ترکیہ نے روس سے…

سابق وزیراعظم عمران خان نے قائداعظم اور علامہ اقبال کیساتھ خاندان کے افراد کی تصویر شیئر کر دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے 1930میں ہونے والی گول میز کانفرنس کی ایک یاد گاری تصویر شیئر کی دی۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1556329203812925440 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تصویر میرے خاندان کے لیے فخر کا باعث ہے کیونکہ اس میں میرے دادا کے بھائی محمد زمان خان (جن کے نام پر زمان پارک قائم کیا گیا) اور میرے خالو جہانگیر خان بھی موجود ہیں، انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے لکھا کہ وہ…

صدر بائیڈن کے دورہ مشرق وسطیٰ کے تنائج

ریاض (پاک ترک نیوز) امریکی صدر بائیڈن کے دورہ مشرق وسطیٰ کو دنیا بھر کے صحافیوں اور بین الاقوامی امور کے ماہرین نے بغور دیکھا اور اس سے کچھ نتائج اخذ کیے۔ پہلا نتیجہ یہ اخذکیا گیا کہ امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ میں اپنے دیرینہ اتحادیوں کو یقین دلانے کی کوشش کی ہے کہ واشنگٹن کی چین کے خلاف مشرق بعید میں بڑھتی ہوئی توجہ کے باوجود مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادی اسرائیل اور خلیجی ریاستوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ایک برس کے دوران خلیجی ریاستوں میں یہ خوف پایا جاتا ہےکہ امریکہ شاید مشرق…

ایران کی امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی

ایران کی امریکہ کو سنگین نتائج کی دھمکی تہران(پاک ترک نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے ایران کے خلاف مشترکہ اعلامیہ جاری کرنے کے چند گھنٹے کے بعد ارانی صدر ابراہیم رئیسی نے سخت رد عمل دیا ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ امریکہ یا اسکے اتحادیوں کی جانب سے کسی بھی غلطی کا ایران کی جبن سے سخت جواب دیا جائےگا جو کہ امریکہ کیلئے پچھتاوے کے باعث بن جائے گا۔خطے میں بیرونی طاقتوں کی مداخلت صرف بحران اور عدم استحکام ہی پیدا کرے گی۔ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک مشترکہ…

سکاٹ لینڈ نے برطانیہ سے علیحدگی کیلئے ریفرنڈم کا شیڈول جاری کردیا

ایڈنبرا (پاک ترک نیوز) سکاٹ لینڈ نے برطانیہ سے علیحدگی کے لیے ریفرنڈم کا شیڈول جاری کر دیا۔ سکاٹش وزیر اعظم نکولا اسٹرجن 2023 کے موسم خزاں میں ایک ریفرنڈم کروانے کا منصوبہ رکھتی ہیں ۔ اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی سربراہ نے برطانیہ سے علیحدگی کے حوالے سے پارلیمان میں ایک نئے ریفرنڈم کے لیے اپنا روڈ میپ پیش کر دیا ہے۔ ریفرنڈم میں ملک کے تقریباً 5.5 ملین باشندے برطانیہ سے علیحدگی حاصل کرنے یا برطانیہ کے ساتھ رہنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔ سکاٹش وزیر اعظم اسٹرجن بریگزٹ کے بعد سکاٹ لینڈ کو ایک…

سعودیہ کی حج کیلئے مودی سے منسلک فرم کے ساتھ شراکت داری، مسلمانوں میں تشویش

ریاض(پاک ترک نیوز) سعودی عرب نے حج درخواستوں کو پراسس کرنے کیلئے مودی سے منسلک فرم کی خدمات حاصل کرلیں۔ مڈل ایسٹ آئی کے مطابق مودی حکومت کی قریبی سمجھی جانے والی ایک شخصیت کی فرم کو حج درخواستیں نمٹانے کیلئے ذمہ داری دینے سے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔ ٹریو یزی نامی یہ کمپنی دبئی میں قائم ہے اور اس میں مودی کے قریبی ساتھی کے لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہے۔اس شخصیت کا نام پرشانت پرکاش ہے اور وہ 2020میں وزیر اعظم مودی کی جانب سے تشکیل دی گئی اسٹارٹ اپ ایڈوائزری کونسل کے رکن ہیں۔ جبکہ…

امریکہ کی شام میں داعش کے خلاف بڑی کامیابی

انقرہ(پاک ترک نیوز) امریکہ کی قیادت میں اتحادی فوجیوں نے ایک سینئر داعش لیڈر کو شام سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری ایک فوجی آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔ امریکہ اور اسکے اتحادیوں کی جانب سے کچھ عرصے سے ایسے آپریشن اور چھاپہ مار کاروائیاں کی جارہی ہیں جس کے نتیجہ میں داعش کے چھپے ہوئے اہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ داعش کی شکست کے بعد سے جاری ہے۔ حالیہ آپریشن میں گرفتار ہونے والا سینئر اہلکار ایک تجربہ کار بم بنانے والا تھا اور وہ دہشتگرد تنظیم کی اعلیٰ قیاد ت میں شامل تھا۔…

ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کی بجٹ تقریر

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سابقہ حکومت کےد وران ہر سال نیا وزیر خزانہ بجٹ پیش کرتا رہا ۔بار بار وزیر خزانہ بدلنے سے پالیسیوں کا تسلسل نہ رہا ۔سابقہ حکومت نے مشکل فیصلے نہ لئے اور آئی ایم ایف پروگرام معطل ہوا ۔ ہم نے ملکی معیشت کو بچانے کے لئے مشکل ۔راستہ اپنانے کا فیصلہ کیا انہو ں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں بجٹ تقریراتحادی حکومت کا پہلا بجٹ پیش کرنا ایک اعزاز ہے ملکی معیشت کے لیے فیصلوں کو قوم کی وسیع ترحمایت حاصل ہے ، گزشتہ…

مغرب یوکرین میں جنگ ہار رہاہے

تحریر:سلمان احمد لالی یوکرین کے پاس گولہ بارود ختم ہو چکا ہےاور اس وقت یوکرینی افواج مغربی ہتھیاروں پر انحصار رہی ہے۔ یہ کہنا ہے کہ جنگ زدہ ملک کے مسخرے (کامیڈین )صدر ولودیمیر زیلنسکی کا۔ یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے بائب سربراہ نے اعتراف کیا ہے کہ یوکرین فرنٹ لائنز پر روس کے خلاف ہار رہا ہے ۔ روسی توپ خانہ یوکرینی بچی کچی سپاہ پر آگ برسا رہا ہے اور ایک بار پھر کیف حکا م نے مغرب سے بھاری ہتھیار مانگ لیے ہیں۔ لیکن یہاں مسئلہ صرف ہتھیاروں کا نہیں بلکہ گولہ بارود یعنی ایمونیشن کے ذخیرے کا ہے…

ہندوتوا پوپ ، شراب اور ہمارے لبرل

تحریر:سلمان احمد 2014میں نریندر مودی کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں واپس آئی تو کس نے سوچا تھا کہ ایسی جماعت جو اٹل بہاری واجپائی اور ایل کے ایڈوانی جیسے قدآور سیاستدانوں اور قومی سطح لیڈروں سے گجرات کے قصائی کہلائے جانے والے مودی اور انکے دستراست انہتائی متعصب امیت شاہ کے ہاتھ چلی جائے گی۔ اور پھر پورا ہندوستان تبدیلی کے ایک ایسے سلسلے سے گزرے گا جہاں موسیقی کی نئی قسم یعنی ہندوتوا پاپ تخلیق ہوگی۔ ذرا ایک گانے کے بول ملاحظہ فرمائیے،انسان نہیں ہو سالو، ہوتم قصائی، بہت ہوچکا ہندو…

اللہ کے بعد چین پر بھروسہ

تحریر:سلمان احمد لالی۔ پاکستان کے معاشی مسائل اور حالات میں مایوس کن حد تک خرابی اور موجودہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک کے دیوالیہ ہونے کے خطرات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ایک بین الاقوامی ادارہ کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر)دنیا بھر کے ممالک کے ڈیفالٹ کے خطرات کو ٹریک کرتا ہے۔ اس ادارے کے مطابق اس ضمن میں پاکستان کا سکور10ہے یعنی اس اسکور کے تحت پاکستان کے 50فیصد یا اس سے زیادہ ڈیفالٹ کرنے کے امکانات ہیں۔ پاکستان اس انڈیکس میں سری لنکا، یوکرین، وینزویلا، گھانا اور تیونس جیسے ممالک کے ساتھ…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More