براؤزنگ زمرہ

تازہ ترین

ارطغرل غازی پاکستان کا دورہ مکمل کرکے ترکی چلے گئے

مشہور ترکش ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ہیرو کا کردار ادا کرنے والے انگین التان دو روزہ دورہ مکمل کرکے ترکش ایئرلائن کے زریعہ واپس روانہ ہوگئے۔انگین التان نے پاکستان میں بھرپور استقبال پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ۔انگین التان نے پاکستان کو اپنا دوسرا وطن قرار دیتے ہوئے ، آئندہ آنے کا بھی وعدہ کیا۔ انگین التان جمعرات کی صبح لاہور پہنچے تھے ۔وہ چین ون کے مالک ضمیر کاشف کی دعوت پر لاہور آئے تھے۔ انہوں نے اپنے دورروزہ قیام کے دوران لاہور کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ وہ گزشتہ روز بادشاہی…

ترک پارلیمنٹ میں ترک فوج کی لیبیا میں تعیناتی کی مدت میں توسیع کی قرار داد جمع

صدر رجب طیب ایردوان نے لیبیا میں ترک فوج کی موجودگی کی مدت میں توسیع کی قرار داد جمع کروا دی صدارتی دفتر سے بھیجی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ لیبیا میں ترک فوج کو مزید ڈیڑھ سال کی توسیع دی جائے۔ لیبیا سے ترکی ور خطے کی سیکیورٹی کو خطرات ہیں۔ اگر لیبیا کی باغی ملیشیا کی طرف سے حملے اور تصادم شروع ہو گیا تو اس سے نہ صرف مشرقی بحیرہ روم میں ترک مفادات کو خطرہ ہو گا بلکہ شمالی افریقہ بھی بری طرح متاثر ہو سکتا ہے۔ قرار داد کے مطابق لیبیا میں مستقل امن، جنگ بندی اور سیاسی مذاکرات کا عمل مکمل…

یوکرین ترکی کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتا ہے، نائب وزیر تجارت

یوکرین کے نائب وزیر تجارت تارس کاشکہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے ساتھ تجارت کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم 5 ارب ڈالر ہے تاہم باہمی تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ قریباً فائنل ہو چکا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت میں مزید اضافے کے امکانات واضح نظر آ رہے ہیں۔ تارس کاشکہ نے کہا کہ زراعت، اسٹیل پروڈکٹس، سرمایہ کاری، سروسز سیکٹر میں دونوں ملکوں کے درمیان کچھ تحفظات پائے جاتے ہیں تاہم اس پر بات چیت…

یورپین یونین میں ترکی کے دوست ممالک نے اچھا تاثر قائم نہیں کیا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یورپین یونین میں ترکی کے دوست ممالک نے مایوس کیا اور جس کردار کی توقع تھی وہ ادا نہیں کر پائے۔ استنبول میں نماز جمعہ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ یورپ کے کئی ممالک ترک حقوق کے مقروض ہیں۔ مشرقی بحیرہ روم تنازعے کو حل کرنے میں ترکی نے جو اہم اور مثبت پیش رفت کی تھی یورپین یونین کے بعض ممالک نے اس محنت پر پانی پھیر دیا۔ یورپین یونین کے دو روزہ سربراہ اجلاس میں مشرقی بحیرہ روم کے تنازعے پر خاصی گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ یورپین یونین کے…

ترکی میں شارٹ فلمز کا بین الاقوامی میلہ شروع ہو گیا

ترکی میں تیسرا انٹرنیشنل ایمیٹی شارٹ فلم فیسٹیول شروع ہو گیا۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث یہ میلہ آن لائن منعقد کیا جا رہا ہے۔ تین روز جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں 48 شارٹ فلمز دکھائی جائیں گی۔ اس سال فلم فیسٹیول کو ترکی کے مشہور شاعر یونس ایمرے کے نام منسوب کیا گیا ہے۔ پہلے دن جو فلمز دکھائی جائیں گی ان میں Where we come from, Le Syndrome d’Archibald, Dummy, Shriek, Tor شامل ہیں۔ یہ تمام فلمیں www.dostlukfilmfestival.com پر بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس فلم فیسٹیول کو ترک سیاحت و ثقافت…

ترکی اور آذربائیجان کے درمیان پاسپورٹ فری آمد و رفت کا معاہدہ

ترکی اور آذربائیجان کے شہری ایک دوسرے کے ملک میں بغیر پاسپورٹ سفر کر سکیں گے۔ ترک وزیر خارجہ میلوت چاوش اولو نے کہ اہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان پاسپورٹ فری آمد و رفت کا نظام جلد ہی رائج ہو جائے گا۔ دونوں ملکوں کے شہری صرف اپنی سرکاری شناخت کے ذریعے آ جا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کے حالیہ دورہ آذربائیجان میں دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ یہ معاہدہ دو ملک ایک قوم کی پالیسی کو ظاہر کرتا ہے۔ واضح رہے کہ صدر ایردوان 9 دسمبر کو باکو…

پاکستان کا پہلا دورہ ہے ،آخری نہیں ، ارطغرل غازی

مشہور ترک ڈرامے ارطغرل غازی کے مرکزی کردار انگین آلتان پہلی بار پاکستان کے دورے پر آئے ہیں ،، لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترک اداکار انگین آلتان نے کہا ،، ان کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے لیکن آخری نہیں ، پاکستانی ان سے اتنی محبت کرتے ہیں ،انہیں اندازہ نہیں تھا ،، ترک اداکار نے کہا ، پاکستان ان کے لیے دوسرا گھر ہے ، امید ہے ، ترکی اور پاکستان کا بھائی چارہ مستقبل میں بھی ایسے ہی جاری رہے گا، ترک ادکاراینگن آلتان نے بتایا ان کے پاکستان میں بہت سے معاہدے ہوئے ہیں ۔

کورونا وائرس: آذربائیجان میں 14 دسمبر سے 18 جنوری تک لاک ڈاوٗن

آذربائیجان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث لاک ڈاوؐن 14 دسمبر سے شروع ہو گا اور 18 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس دوران ملک بھر میں تمام ریسٹورنٹس اور کیفیز مکمل طور پر بند رہیں گے۔ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے سوائے اشیائے خورد و نوش اور میڈیکل اسٹورز کے تمام دیگر کاروبار اور تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔ عوام صرف آن لائن خریداری کر سکیں گے۔ دارالحکومت باکو سمیت ملک کے 17 شہروں میں داخلے اور باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ گلیوں سے باہر جانے کے لئے بھی ایس ایم ایس کے ذریعے اجازت لینی…

عالمی مالیاتی مارکیٹ سے 12 ارب ڈالر کی فنانسنگ ترکی پر اعتماد کا مظہر ہے، تجزیہ کار

رواں سال ترکی نے عالمی مالیاتی مارکیٹ سے 12 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کئے۔ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اعتماد کرتے ہوئے ترکی کو فنانسنگ فراہم کی جو ترکی کی معاشی پالیسیوں پر ان کے اعتماد کا مظہر ہے۔ اپریل اور مئی میں جب کورونا وائرس کی عالمی وبا اپنے عروج پر تھی ترکی نے عالمی مارکیٹ سے 6 ارب ڈالر کا قرض حاصل کیا۔ دوسری ششماہی میں ترکی نے مزید 6 ارب ڈالر لئے۔ عالمی ریٹنگ ایجنسیز نے بھی ترک معیشت پر اپنے اعتماد کو ظاہر کیا ہے جس کے باعث ترکی کو کم شرح سود پر قرضے…

صدر ایردوان کی آذربائیجان روانگی سے قبل ہی باکو میں میلے کا سماں

صدر رجب طیب ایردوان آج آذربائیجان کے دارالحکومت باکو پہنچ رہے ہیں۔ باکو میں کل کاراباخ کی فتح کا جشن منایا جا رہا ہے جس میں خاص طور پر ملٹری پریڈ منعقد کی جا رہی ہے۔ صدر ایردوان ملٹری پریڈ اور فتح کی خوشیوں میں شرکت کے لئے خاتون اول امینہ ایردوان سمیت اعلیٰ حکام اور وزرا کے ساتھ آذربائیجان جا رہے ہیں۔ صدر ایردوان کی آمد سے قبل ہی باکو میں میلے کا سماں ہے۔ دارالحکومت کی مرکزی شاہراہیں، سڑکیں اور گلیاں آذربائیجان اور ترکی کے پرچموں سے سج گئی ہیں۔ آذربائیجان کی عوام آرمینیا کے ساتھ جنگ…

ترک وزارت خارجہ کے ترجمان کو سربیا میں سفیر بنا دیا گیا

ترکی نے مختلف ممالک میں اپنے کئی سفیروں کو تبدیل کر دیا ہے۔ ترک وزارت خارجہ کے ترجمان حامی اکسوئے سربیا میں سفیر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ترک وزارت خارجہ نے سلواکیا میں یونس دمیرر، آرگنائزیشن فار سیکیورٹی اینڈ کوآپریشن ان یورپ (او ایس سی ای) میں ہاتون دمیرر کو ترکی کا مستقل نمائندہ اور علی رضا کو عراق میں سفیر بنا دیا گیا ہے۔ ترک وزارت خارجہ نے بارس اولوسائے کو لبنان، برجین گونیلی کو سنگاپور، تورغے تینسر کو متحدہ عرب امارات اور ظفر آتش کو منگولیا میں سفیر بنا کر بھیج دیا ہے۔

2019 میں جنگی اسلحے کی عالمی تجارت کا حجم 361 ارب ڈالر رہا

2019 میں اسلحے کی عالمی تجارت میں 8.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق دنیا میں جنگی اسلحہ تیار کرنے والی 25 بڑی کمپنیوں کی فروخت کا حجم 361 ارب ڈالر رہا۔ اسلحہ فروخت کرنے والی کمپنیوں میں امریکہ کی پانچ بڑی کمپنیاں سرفہرست رہیں۔ ان میں لاک ہیڈ مارٹن، بوئنگ، نارتھ روپ گرومن، رے تھیون اور جنرل ڈائنامکس شامل ہیں۔ اسلحے کی عالمی تجارت میں ان پانچ کمپنیوں کا شیئرز 61 فیصد رہا اور مجموعی طور پر ان کمپنیوں نے 166 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کیا۔ اسلحے…

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی رہنما حنان اشراوی مستعفی ہو گئیں

پیلسٹائن لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کی مرکزی رہنما حنان اشراوی مستعفی ہو گئی ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ صدر محمود عباس کو بھیج دیا ہے۔ پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیتی کی ممبر حنان اشراوی نے مستعفی ہونے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔ صدر محمود عباس آج حنان اشراوی کا استعفیٰ منظور یا مسترد کرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ حنان اشراوی 2009 میں پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کی ممبر منتخب ہوئیں تھیں اور 2018 میں وہ دوبارہ انتخاب جیت گئیں تھیں۔ حنان اشراوی پی ایل او کی مرکزی رہنما ہیں۔ حنان اشراوی 1996 میں…

ترک نژاد ڈاکٹر اوزگر شاہین کی تیار کردہ ویکسین برطانوی شہریوں نے لگوانا شروع کر دی

برطانیہ میں آج کا دن "V-Day " کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ برطانیہ کے 70 اسپتالوں میں آج ترک نژاد ڈاکٹر اوزگر شاہین اور ان کی اہلیہ اوزلم تورچی کی تیار کی ہوئی ویکسین عوام کو لگانا شروع کر رہے ہیں۔ یہ کورونا وائرس کی ویکسین ترک نژاد ڈاکٹر اوگر شاہین اور ان کی اہلیہ اوزلم تورچی کی بائیون ٹیک کمپنی نے امریکی کمپنی پی فائزر کے ساتھ مل کر تیار کی ہے۔ اس ویکسین کے نتائج 94 فیصد سے زائد ہیں جس کے بعد برطانوی حکومت نے بائیون ٹیک اور پی فائزر سے یہ ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ابتدائی طور پر یہ…

چین کے لئے برآمدی سامان لے جانے والی ترکی کی کارگو ایکسپورٹ ٹرین انقرہ پہنچ گئی

ترکی کو چین سے ملانے والے قدیم سلک روٹ پر سفر کرتے ہوئے کارگو ایکسپورٹ ٹرین انقرہ پہنچ گئی ہے۔ دونوں ملکوں کو ریل کے ذریعے ملانے والے اس قدیم تجارتی راستے کو "آئرن سلک روڈ" یا "سینٹرل کوریڈور" کا نام دیا گیا ہے۔ اس راستے پر سفر کرتے ہوئے پہلی بار ترکی سے برآمدی سامان لے کر ایک ٹرین چین کے لئے جمعہ کو روانہ ہوئی تھی جو آج انقرہ پہنچ گئی ہے۔ یورپ اور ایشیا کو ملانے والا یہ تجارتی راستہ محفوظ اور کم لاگت کے ساتھ ساتھ ماحول دوست بھی ہے۔ ٹرین 754 میٹر لمبی ہے جس کے ساتھ سامان کے 42 کنٹینرز ہیں۔…

ترکی کسی دھمکی پر جھکے گا نہ ہی بلیک میلنگ برداشت کرے گا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی کسی دھمکی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا اور مشرقی بحیرہ روم کے معاملے پر بلیک میلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایکدنیز یونیورسٹی میں مشرقی بحیرہ روم پر منعقد ایک ورکشاپ سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ کسی ملک کے سامراجی توسیع پسندانہ عزائم کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ کچھ ممالک اپنی سمندری حدود سے تجاوز کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک اپنی مرضی کے نقشے اور منصوبے جاری کر رہے ہیں تاکہ…

ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ رہے ، وینزویلا

وینزویلا کے وزیرخارجہ جارج اریزا نے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ سے اچھے تھے لیکن 2016ء میں فیتو دہشت گرد تنظیم کے حملے کے بعد یہ تعلقات اپنے عروج پر پہنچ گئے ہیں ۔ اریزا نے ملک میں عام انتخابات سے قبل بحیثیت مبصر وینزویلا میں موجود ترکی کی انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ لاطینی امریکا کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مہمت نجاتی قوتلو کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ ہمارے تعلقات ہمیشہ سے اچھے رہے ہیں لیکن 2016ء میں فیتو حملے کے بعد سے ہمارے باہمی تعلقات اپنے عروج پر پہنچ گئے…

پاکستان میں آذر بائیجان کے سفیر علی زادہ کی سندھی قوم کو کلچر ڈے کی مبارک باد

پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے سندھ کے کلچر ڈے پر سندھی قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پر 2017کی ایک یاد گار تصویر شیئر کی ہے جس میں وزیراعلیٰ ہائوس کراچی میں سندھی اجرک اور ٹوپی پہنے آذر بائیجان کے وفد کی قیادت کرتے ہوئے علی زادہ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔سندھی کلچر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں علی زادہ نے سندھی قوم کو انکے ثقافتی دن پر بھرپور مبارک باد دی ہے ۔

کاراباخ پر فرانسیسی پارلیمنٹ کی قرار داد ایک مکمل تباہی ہے، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ کاراباخ پر فرانسیسی قرار داد ایک مکمل تباہی ہے۔ استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرانس آرگنائزیشن آف سیکیورٹی اینڈ کوآپریشن یورپ (او ایس سی ای) کے منسک گروپ کا چیئرمین ہے اور فرانسیسی پارلیمنٹ میں اس طرح کی قرار داد دراصل ایک بہت بڑا سکینڈل ہے۔ فرانسیسی پارلیمنٹ نے جمعہ کو ایک قرار داد منطور کی ہے جس میں کاراباخ کو ایک آزاد ریاست تسلیم کیا گیا ہے۔ صدر ایردوان نے کہا کہ آذربائیجان نے از خود سے حملہ نہیں کیا اور نہ ہی کسی ملک پر چڑھائی کی۔…

وزیراعظم مستعفی نہ ہوئے تو سول نافرمانی کی تحریک چلائیں گے، آرمینیا کی اپوزیشن

آرمینیا کی اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم نکول پشینیان کو مستعفی ہونے کے لئے منگل تک مہلت دی ہے۔ اپوزیشن نے دھمکی دی ہے کہ اگر وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو سول نافرمانی کی تحریک شروع کی جائے گی۔ دارالحکومت یریون میں ہزاروں مظاہرین فریڈم اسکوائر پر جمع ہوئے اور وزیراعظم کو 8 دسمبر تک مستعفی ہونے کا الٹی میٹم دے دیا۔ آذربائیجان کے ہاتھوں 8 نومبر کو بدترین شکست اور مقبوضہ کاراباخ کی آزادی کے خلاف آرمینیا میں نکلول پیشینیان کی حکومت کے خلاف احتجاج زور پکڑتا جا رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے…

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More